ETV Bharat / entertainment

Swara Bhasker on Shraddha Murder Case سوارا بھاسکر نے دہلی میں خاتون کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی - شردھا قتل معاملے پر سوارا بھاسکر کا ردعمل

اداکارہ سوارا بھاسکر نے قومی دارالحکومت دہلی میں ایک خاتون کے بہیمانہ قتل کے خوفناک معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے است درندگی قرار دیا۔ Swara Bhasker on Shraddha Murder Case

سوارا بھاسکر نے دہلی میں خاتون کے 'بہیمانہ' قتل معاملے کی مذمت کی، ملزم کو درندہ قرار دیا

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 1:08 PM IST

دہلی: اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک 27 سالہ خاتون کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ 'ملزم' کو سخت ترین سزا ملے گی۔ دہلی پولیس نے گزشتہ روز ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے، اس کی نعش کے 35 ٹکڑے کرنے اور ان ٹکڑوں کو دہلی کے آس پاس کے مختلف مقامات پر ٹھکانے لگانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔Swara Bhasker on Shraddha Murder Case

  • Horrific details!
    Aftab used agarbatti, potpourri & room fresheners to mask the stench. Police took him to Mehrauli jungle to recover the parts. Police sources said they have found 13 body parts, mostly bones. He bought a new fridge to store body parts. https://t.co/D6AOLv9z22

    — Mohammed Zubair (@zoo_bear) November 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سوارا نے ایک صحافی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اس معاملے کے بارے میں لکھا کہ 'یہ واقعہ کتنا ہولناک، بھیانک اور المناک ہے کہ اس کے بارے میں کہنے کے لیے میرے پاس کوئی لفظ نہیں ہے۔ میرا دل اس لڑکی کے لیے مایوس ہورہا ہے جو ایک ایسے انسان کے دھوکے کا شکار ہوئی ہے جس سے وہ پیار اور بھروسہ کرتی تھی۔ امید ہے کہ پولیس تیزی سے اپنی تحقیقات مکمل کرے گی اور امید ہے کہ اس درندے کو سخت ترین سزا ملے گی جس کا وہ مستحق ہے'۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت آفتاب امین پونا والا (28) کے طور پر ہوئی ہے، جو ممبئی کا رہائشی ہے۔ ہفتہ کو اسے گرفتار کرنے کے بعد اسے پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق خاتون کی ملاقات ملزم سے ممبئی کے ایک کال سینٹر میں کام کے دوران ہوئی۔ اس کے بعد شردھا آفتاب کے ساتھ رہنے کیلئے ممبئی سے دہلی شفٹ ہوئی تھی۔ آفتاب امین پونا والا نے 18 مئی کو جھگڑے کے بعد اپنی لیو اِن پارٹنر شردھا کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے اپنی ساتھی کے جسم کے 35 ٹکڑے کیے اور انہیں رکھنے کیلئے ایک فریج خریدا۔ آئندہ 18 دن دنوں میں اس نے ان ٹکڑوں کو دہلی کے مختلف مقامات پر پھینک دیا۔

سوارا کا شمار بالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو ملک کے موجودہ مسائل اور سیاسی معاملات پر ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ ماہ انہوں نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑ یاترا کی بھی تعریف کی تھی۔ اس سے قبل وہ سی اے اے اور این آر سی احتجاج میں شامل ہوئی ہیں۔

مداحوں نے سوارا کو آخری بار جہاں چار یار میں مہر وج، پوجا چوپڑا اور شیکھا تلسانیا کے ساتھ دیکھا تھا۔ سوارا اگلی فلم میماسا میں نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: Girl Murdered in Delhi عاشق کے ہاتھوں معشوقہ کا قتل، لاش کے 35 ٹکڑے کئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.