ETV Bharat / entertainment

Sushmita Sen on suffering heart attack: دل کا دورہ پڑنے کے بارے میں سشمیتا سین نے کہا 'میں خوفزدہ نہیں ہوں'

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 3:31 PM IST

سشمیتا سین نے دل کا دورہ پڑنے اور اس کے بعد ان کی زندگی میں آئی تبدیلیوں کے بارے میں بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ اس کے بعد وہ زیادہ محتاط ہوگئی ہیں۔

دل کا دورہ پڑنے کے بارے میں سشمیتا سین نے کہا 'میں خوفزدہ نہیں ہوں'

مارچ میں سشمیتا سین نے اس وقت مداحوں کو حیران کر دیا تھا جب انہوں نے انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ انہیں 'زبردست دل کا دورہ' پڑا ہے۔ اداکارہ، جنہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی اور اسٹینٹ پلیسمنٹ سے گزرنا پڑا، نے حال ہی میں نیوز 18 کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں اپنی زندگی کے اس مرحلے کے بارے میں بات چیت کی۔ سشمیتا نے کہا کہ صحت کے خوف نے انہیں خوفزدہ نہیں کیا بلکہ اس نے انہیں زندگی جینے کا ایک نیا موقع دیا ہے اور جس کی وجہ سے وہ پہلے سے زیادہ محتاط ہوگئی ہیں۔Sushmita Sen on suffering heart attack

اس سال کے شروع میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کی ڈزنی + ہاٹ اسٹار سیریز آریہ سیزن 3 کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔ سشمیتا نے علاج کے فوراً بعد دوبارہ کام شروع کر دیا ہے اور انہوں اپنے ویب شو کی شوٹنگ مکمل بھی کرلی ہے۔ 2 مارچ کو سشمیتا نے اپنے دل کا دورہ پڑنے کی خبر دی تھی۔

اب، سشمیتا نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد اپنی زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے نیوز 18 کو بتایا کہ 'یہ ایک مرحلہ تھا اور گزر گیا۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں زندگی کی طرف ہوں۔ یہ مجھے اب خوفزدہ نہیں کرتا، اس کے بجائے یہ مجھے زندگی جینے کا احساس دیتا ہے۔ جب آپ کو زندگی جینے کا نیا موقع ملتا ہے تو آپ اس کی عزت کرتے ہیں اور زیادہ محتاط رہتے ہیں'۔

اداکار نے مارچ میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ ان کی ایک ہسپتال میں انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔ اس کے کئی دنوں بعد ایک انسٹاگرام لائیو میں سشمیتا نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ یہ ایک ہارٹ اٹیک تھا اور ان کی ایک شریان میں 95 فیصد بلاکیج تھی۔

دل کا دورہ پڑنے کے ایک ہفتے بعد سشمیتا نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے کارڈیالوجسٹ کے مشورے پر دوبارہ ورزش شروع کر دی ہے۔ اداکارہ نے اس سے قبل انسٹاگرام لائیو میں لوگوں سے اپنی صحت پر توجہ دینے کی بھی تاکید کی تھی۔

آریہ کے سیزن 3 کے علاوہ سشمیتا نے تالی نام سے ایک اور ویب سیریز مکمل کرلی ہے، جس کا ٹیزر حال ہی میں منظر عام پر آیا ہے۔ روی جادھو کی طرف سے ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں سشمیتا سین ٹرانس جینڈر کارکن شریگوری ساونت کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اسے جیو سنیما پر یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Taali teaser: سشمیتا سین کی سیریز تالی کا ٹیزر ریلیز، اداکارہ ٹرانس جینڈر کے کردار میں نظر آئیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.