ETV Bharat / entertainment

Sushmita Sen Fav Pakistani Singer: دانیال ظفر کے بعد سشمیتا سین اس پاکستانی گلوکار کی مداح

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 11:07 AM IST

سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کی تعریف کی ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر گلوکار کو ٹیگ بھی کیا ہے۔Sushmita Sen Fav Pakistani Singer

دانیال ظفر کے بعد سشمیتا سین اس پاکستانی گلوکار کی مداح

پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعہ کے باوجود دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے کی تعریف کرنے سے پرہیز نہیں کرتے ہیں۔ ایسی کئی بار ہوا ہے جب بھارت کے مشہور شخصیات نے پاکستانی فنکاروں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے اور ان کے شاندار کاموں کی تعریف بھی کی ہے۔Sushmita Sen Fav Pakistani Singer

سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستانی موسیقی اور موسیقاروں کی مداح ہیں۔ دانیال ظفر کے اڑھ چلیے کی تعریف کے بعد اب میں ہوں نا کی اداکارہ نے پاکستانی گلوکار 'شمعون اسماعیل کی 'ماریجوانا' گانے کو نہ صرف اپنے انسٹاگرام ریلیز پر جگہ دی ہے بلکہ انہوں نے اپنے پوسٹ پر گلوکار کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

سشمیتا سین پاکستانی فنکاروں کو پسند کرتی رہی ہیں اور اس سے قبل بھی وہ ان سے اپنی محبت کا اظہار کر چکی ہیں۔ سشمیتا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شمعون کو ٹیگ کیا ہے۔

سین نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے کے دوران ڈرون کے ذریعہ لیا گیا ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ سمندر میں جیٹ سکینگ کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ' وہاں پانی تیز اور ہوا نرم ہوسکتی ہے۔ زندگی واقعی وہی ہے جو آپ اسے بنانا چاہتے ہو'۔ میں اور میری لڑکیاں ایک ساتھ ان لہروں پر سوار ہیں لیکن سب سے پہلے میں پانی دیکھ لوں'۔

پوسٹ کے آخر میں انہوں نے اپنی بیٹیوں کے لیے لکھا ' بہت پیار کرتی ہوں' اور ساتھ میں انہوں نے گلوکار کو ٹیگ کیا جن کا نغمہ ماریجوانا ریل کے بیک گراؤنڈ میں سنائی دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سین نے ایک اور پاکستانی گلوکار کے نغمہ کو اپنے انسٹاگرام ویڈیو میں شامل کیا تھا۔ آریہ اسٹار نے رات میں ڈرائیونگ کرنے کے دوران دانیال ظفر کے 'اڑھ چلئیے' کو پرفیکٹ نغمہ بتایا۔ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ساتھ کار ڈرائیو کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا کہ 'ہوا، ڈرائیو، کھلا آسمان اور علیشہ کا پسندیدہ گانا اڑ چلئیے'۔

یہ پہلی بار نہیں ہے جب شمعون کو کسی بھارتی فلم ہستی سے پذیرائی حاصل ہوئی ہو۔ اس سے قبل گلی بوائے اداکار سدھانت چتورویدی نے بھی شمعون کی تعریف کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.