بالی ووڈ اسٹار سنی دیول جے پور میں اس وقت اپنی آئندہ فلم سوریا کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جو ملیالم کرائم تھرلر جوزف کا ہندی ریمیک ہے اور اس فلم سے ان کا پہلا لُک بھی سامنے آگیا ہے۔ پیر کے روز سوشل میڈیا پر اداکار نے فلم سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔ Malyalam Film Joseph Hindi Remake. اس تصویر میں سنی داڑھی میں نظر آرہے ہیں۔ اداکار ایک سادہ بھورے رنگ کی سوتی قمیض اور گرے پینٹ میں ملبوس ایک سیڑھی پر بیٹھے نظر آتے ہیں ۔انسٹاگرام پر سنی نے فلم کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا، "اس کے پاس تمام خوشیاں تھیں، لیکن پھر زندگی کے سفر نے ان کی خوشیاں چھین لیں اور صرف بچ گئی تو نفرت، غصہ اور انتقام لیکن سوریا کو ایک مقصد مل گیا ہے #سوریا۔' اس فلم کی ہدایت کاری ایم پدما کمار کریں گے، جنہوں نے اصل فلم کی ہدایت کاری بھی کی تھی۔ Sunny Deol Look For his Upcoming Film
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
جوزف 2018 میں ریلیز ہونے والی کرائم تھرلر فلم ہے جس میں جوجو جارج نے اداکاری کی۔اس فلم کی کہانی چار ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں مرکزی کردار جوزف اور اس کے خاندان پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جو ایک کیس میں زیر تفتیش ہیں۔ اس کے علاوہ سنی دیول غدر 2 اور اپنے 2 میں بھی نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں: Will Smith in India: ممبئی کے نجی ایئرپورٹ پر نظر آئے ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ