ETV Bharat / entertainment

Nora Fatehi on Sukesh : جیکلین فرنانڈیز کے بعد سکیش چندر معاملے میں نورا فتحی کا انکشاف

مہا ٹھگ سکیش چندر شیکھر معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ دراصل اس کیس کی گواہ بننے والی اداکارہ نورا فتحی نے چونکا دینے والے انکشاف کیے ہیں۔

جیکلین فرنانڈیز کے بعد سکیش چندر معاملے میں نورا فتحی کا انکشاف

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 4:10 PM IST

نئی دہلی: 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ملزم سکیش چندر شیکھر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہے۔ اب اس معاملے میں بالی ووڈ کی دو حسیناؤں کو جیکلین فرنانڈیز اور نورا فتحی کو گواہ بنایا گیا ہے۔ حال ہی میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ جہاں دونوں اداکاراؤں نے اپنے بیانات درج کرائے ۔ اپنے بیان میں نورا نے سکیش کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

نورا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکیش نے انہیں بہت زیادہ لالچ دینے کی کوشش کی۔ 13 جنوری کو عدالت میں دیے گئے اپنے بیان میں نورا نے بتایا کہ سکیش کی بیوی لینا ماریا نے انہیں ایک تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا، جو چنئی میں تھا۔ سکیش کی بیوی نے نورا کو بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا۔ نورا کے مطابق لینا نے نورا سے اس تقریب میں ڈانس شو کو جج کرنے اور معذور بچوں کو انعامات دینے کو بھی کہا تھا۔ اس تقریب کے بعد سکیش نے نورا کو فون کیا اور شکریہ کے طور پر ایک مہنگی کار پیش کی۔

نورا نے بیان میں مزید کہا کہ انہوں نے سکیش کے تحفہ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ لیکن سکیش نے اسے ایک آئی فون اور مشہور برانڈ گچی کا ایک بیگ بھی پیش کیا۔ نورا کے مطابق سکیش نے انہیں کئی لالچ دیے، ان کے تمام تقریبات کو مفت میں پروموٹ کرنے کا وعدہ کیا، ان کے کاروبار اور فلموں کے بارے میں بات کی، اور یہاں تک سکیش نے نورا کو ایک پروجیکٹ میں شامل کرنے کی فیس کی طور پر ایک بی ایم ڈبلیو کار دینی چاہیے۔

نورا نے مزید بتایا کہ سکیش کی بیوی نے انہیں فون کیا اور کہا کہ سکیش اسے اپنی گرل فرینڈ بنانا چاہتا ہے، حالانکہ جیکلین بھی اس لائن میں ہیں، لیکن وہ تمہیں کو پسند کرتا ہے۔ نورا نے بتایا کہ وہ ان کی کسی پیشکش پر راضی نہیں ہوئی۔ کیونکہ ان سب کے بدلے میں وہ انہیں اپنی گرل فرینڈ بنانا چاہتا تھا۔

Jacqueline on Sukesh: سکیش چندر نے میرا کریئر برباد کردیا، جیکلین فرنانڈیز کا عدالت میں بیان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.