ETV Bharat / entertainment

Aaliyah Kashyap's Engagement Bash: انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کی منگنی تقریب میں کئی اسٹار کڈز نے شرکت کی - عالیہ کشیپ کی بوائے فرینڈ سے منگنی

فلمساز انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ کی منگنی کی تقریب ستاروں سے سجی رہی۔ عالیہ نے جمعرات کے روز اپنے بوائے فرینڈ شین گریگوئر سے منگنی کرلی ہے جس میں کئی اسٹار کڈز نے شرکت کی۔

انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کی منگنی تقریب میں کئی اسٹار کڈز نے شرکت کی

author img

By

Published : Aug 4, 2023, 12:12 PM IST

حیدرآباد: ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ اور ان کے منگیتر شین گریگور نے ایک شاندار منگنی تقریب کا اہتمام کیا جس میں متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ کئی اسٹار کڈز نے بھی جمعرات کی رات ممبئی میں عالیہ اور شین کی منگنی تقریب میں شرکت کی۔Aaliyah Kashyap's engagement bash

اس تقریب میں جہاں سہانا خان اور اگستیہ نندا نے اپنی موجودگی درج کرائی وہیں ابراہیم علی خان اور ان کی گرل فرینڈ پلک تیواری نے بھی عالیہ اور شین کی منگنی تقریب میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سہانا اور اگستیہ کے بھی رشتے میں ہونے کی افواہیں سامنے آرہی ہیں۔ اس تقریب میں سہانا نے نیلے رنگ کی ساڑی میں شرکت کر سب کو متاثر کردیا، جبکہ خوشی کپور گلابی ساڑی میں نظر آئیں۔

وہیں عالیہ اور شین روایتی لباس میں شاندر نظر آئے۔ عالیہ نے اپنی منگنی کے لیے ایک خوبصورت سفید لہنگا کا انتخاب کیا، جبکہ شین نے اس تقریب کے لیے کرتہ پاجامے کا انتخاب کیا۔

انوراگ کشیپ کی سابقہ اہلیہ کالکی کیکلا نے اپنی بیٹی سیفو اور بوائے فرینڈ کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔ عالیہ ایف اور ایشوریہ ٹھاکرے کو بھی شاندار تقریب میں دیکھا گیا۔ پلک تیواری بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ انہوں نے اس تقریب کے لیے بھی ساڑی کا انتخاب کیا۔ دوسری طرف ان کے بوائے فرینڈ ابراہیم علی خان گالا بند جیکٹ اور سفید پینٹ میں نظر آئے۔ منگنی کی تقیرب میں جاوید جعفری کے بیٹے میزان جعفری، راجکمار سنتوشی کی بیٹی تنیشا سنتوشی سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

انوراگ کشیپ کو تقریب کے دوران اپنی بیٹی کے ساتھ پاپرازی کے لیے تصاویر کھینچاتے ہوئے بھی دیکھا گیا اور وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پیارے نظر آئے۔ عالیہ نے اس سے قبل انسٹاگرام پر شین گریگور کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Anurag Kashyap Turns 50: انوراگ کشیپ کی 50 ویں سالگرہ، بیٹی عالیہ نے والد کو سالگرہ کی پیار بھری مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.