حیدرآباد: سپر اسٹار شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان نے اتوار کو تائیکوانڈو مقابلہ جیت لیا ہے۔ کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے بڑے بیٹے تیمور علی خان بھی اس تائیکوانڈو مقابلے میں نظر آئے۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے تائیکوانڈو مقابلے کو دیکھنے پہنچے۔ اس دوران ان کی اہلیہ گوری خان اور ان کے دونوں بچے آرین اور سہانا بھی موجود تھے۔ کرن اپادھیا کے تائیکوانڈو اکیڈمی میں آرین خان اور سہانا خان سمیت کئی اسٹار کڈ تریبت حاصل کرتے ہیں۔ AbRam wins Taekwando competition
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کے علاوہ بہت سی مشہور شخصیات تائیکوانڈو کی تربیت حاصل کر رہے اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اکیڈمی پہنچے تھے۔ اس مقابلے میں ابرام نے میچ جیت کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اس خوشی کے موقع پر شاہ رخ اپنے بیٹے کو بوسہ دیتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔ اس سالانہ مقابلے میں حصہ لینے والوں میں کرینہ اور سیف کے بیٹے تیمور اور کرشمہ کپور کے بیٹے ویان راج کپور بھی شامل تھے۔ نکھل دویدی کے بیٹے شیوان بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے۔ تائیکوانڈو مقابلے سے سامنے آئی اسٹار کڈز کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہی ہے۔ اس وائرل تصویر میں کئی مشہور شخصیات کو ٹورنامنٹ کے بعد اپنے بچوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ ابرام کے علاوہ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آرین بھی ایک ویب سیریز کے ساتھ بطور مصنف اپنا کیرئیر شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فی الحال ان کے ڈیبیو پروجیکٹ کے بارے میں مزید جانکاری حاصل نہیں ہوپائی ہے۔ وہیں خان کی بیٹی سہانا اپنے سپراسٹار والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئی بطور اداکار اپنی پہچان بنانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ وہ زویا اختر کی آنے والی فلم دی آرچیز سے اپنی اداکاری کا آغاز کریں گی جس میں سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا بھی نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے 9 سال کے ہوئے، دیکھیں ان کی پیاری تصویر