ممبئی: کروا چوتھ کے موقع پر جہاں شمالی بھارت میں بہت سی خواتین اپنے شوہر کی لمبی عمر کے لیے ورتھ رکتھی ہیں، وہیں بالی ووڈ اداکار سونو سود نے خواتین کے لیے کچھ خاص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکار نے اترپردیش، پنجاب اور بہار سمیت دیگر ریاستوں میں ضرورت مند خواتین کے لیے مراکز کھولنے کی بات کی ہے۔ اداکار، جنہوں نے 'عاشق بنایا آپ نے'، 'جودھا اکبر'، 'شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا'، 'آر.۔۔ راجکمار' جیسی بہت سی فلموں میں کام کیا ہے، وہ اکثر ضرورت مندوں کی مدد کا ہاتھ بنتے نظر آتے ہیں۔Sonu Sood Open Women Centre
بھارت میں خواتین کے اس خاص تہوار پر وہ ان کے لیے آگے آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ' میں کچھ عرصے سے یہ مراکز کھولنا چاہتا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ضروری آلات فراہم کیے جائیں۔ ایک ملک کی ترقی کے لیے خواتین کا معاشی طور پر مضبوط ہونا بہت ضروری ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خواتین کو ہنر سیکھنے میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ کام کے بہتر مواقع حاصل کر سکیں اور خاص طور پر وہ خواتین جنہیں اپنے خاندان کی دیکھ بھال اور بچوں کی تعلیم کے لیے کمانا ہوتا ہے۔
سونو نے مزید کہا کہ اکثر اوقات ہم ایسے خاندانوں سے ملتے ہیں جہاں خواتین ہی واحد کمانے والی فرد ہوتی ہیں۔ میں انہیں بہتر ملازمتیں حاصل کرنے اور ان کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہنر فراہم کرنا چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ سے لے کر کترینہ کیف تک ان اداکارؤں کا ہے پہلا کروا چوتھ