ممبئی: پنجاب کے مانسا ضلع میں 29 مئی کا دن کون بھول سکتا ہے۔ معروف پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل سے فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ وہیں گلوکار کی موت سے ان کے والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ اب بیٹے سدھو کی موت کے دو ماہ بعد والد بلکور سنگھ نے بیٹے کو خصوصی انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔Sidhu Moose Wala's Father Get Son's face Tattooed
آپ کو بتاتے چلیں کہ گلوکار کے والد بلکور سنگھ سدھو نے ٹیٹو بنوا کر بیٹے کو خراج عقیدت پیش کی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلکور سنگھ لیٹے ہوئے ہیں اور آرٹسٹ ان کے ہاتھ پر ٹیٹو بنوا رہے ہیں۔
اس دوران انہوں نے سفید رنگ کا کرتہ پہن رکھا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ لوگ اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ گلوکار کے بہت سے مداحوں نے بھی ٹیٹو بنوا کر اپنے پسندیدہ گلوکار کو یاد کیا تھا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ 28 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہارنے والے موسی والا نے خود اپنے ایک گانے میں کہا تھا کہ ان کے اس دنیا سے جانے کے بعد لوگ اپنے ہاتھوں پر ٹیٹو بنوائیں گے۔ وہیں لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ نے سدھو موسی والا کے قتل کی ذمہ داری لی تھی۔
لارنس بشنوئی ان دنوں پنجاب پولیس کی حراست میں ہیں۔ اس نے تہاڑ جیل سے قتل کی سازش کی تھی اور کینیڈا سے گولڈی برار کے کہنے پر 6 شارپ شوٹرز نے اس قتل کو انجام دیا۔ تاہم، جن لوگوں نے موسی والا کو گولی ماری تھی، ان کا حال ہی میں انکاؤنٹر ہوا تھا۔