ETV Bharat / entertainment

Bhojpuri Singer Samar Singh Arrested: آکانکشا دوبے معاملے میں بھوجپوری گلوکار سمر سنگھ گرفتار - بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے کیس

آکانکشا دوبے خودکشی معاملے میں گلوکار سمر سنگھ کو راج نگر ایکسٹینشن کی چارلس کرسٹل سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے نے 26 مارچ کو وارانسی کے ایک ہوٹل میں خودکشی کی تھی۔

آکانکشا دوبے معاملے میں بھوجپوری گلوکار سمر سنگھ گرفتار

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 12:19 PM IST

نئی دہلی: بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے کی خودکشی کیس میں غازی آباد سے بھوجپوری گلوکار سمر سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سمر سنگھ نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ نوئیڈا میں چھپا ہوا تھا اور 4 دن پہلے ہی وہ غازی آباد آیا تھا۔Bhojpuri Singer Samar Singh Arrested

ملزم کے خلاف جاری کیا گیا لک آؤٹ نوٹس: پولیس نے ملزم کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا تھا اور اسے ہر جگہ تلاش کیا جا رہا تھا۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس نے غازی آباد پہنچ کر اداکارہ آکانکشا دوبے کی خودکشی کیس میں مفرور ملزم سمر سنگھ کو نندگرام تھانہ علاقہ کے راج نگر ایکسٹینشن علاقہ سے گرفتار کرلیا۔

ملزم نوئیڈا میں چھپ کر رہ رہا تھا: ڈی سی پی نپن اگروال کے مطابق وارانسی پولیس جمعرات کو یہاں آئی تھی اور آکانکشا دوبے کیس میں مدد مانگی گئی تھی۔ اس سے پہلے وہ نوئیڈا میں رہ رہا تھا اور 4 دن پہلے یہاں آیا تھا۔ پولس اسے یہاں سے تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد اپنے ساتھ لے جائے گی۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ جس کے بعد معلوم ہوگا کہ اداکارہ کی خودکشی کی وجہ کیا تھی۔

اداکارہ نے خودکشی کی: واضح رہے کہ بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے نے 26 مارچ کو وارانسی کے ایک ہوٹل میں خودکشی کر لی تھی۔ بھوجپوری فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور بولڈ اداکارہ آکانکشا دوبے کی خودکشی کی خبر نے انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔ وہ سارناتھ علاقے میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

مزید پڑھیں:Akanksha Suicide Case بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے نے خودکشی کر لی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.