ETV Bharat / entertainment

Singer Lisa Marie Presley Passes away: مشہور گلوکار ایلوس پریسلی کی بیٹی لیزا میری پریسلی انتقال کرگئیں

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 10:46 AM IST

مشہور گلوکار ایلوس پریسلی کی بیٹی لیزا میری پریسلی جمعرات کے روز 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ پریسلی کو جمعرات کی علی الصبح کیلی فورنیا کے کالاباساس میں اپنی رہائش گاہ میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت واقع ہوئی۔ Singer Lisa Marie Presley passes away

مشہور گلوکار ایلوس پریسلی کی بیٹی لیزا میری پریسلی انتقال کرگئیں

لاس اینجلس: ایلوس کی اکلوتی بیٹی اور گلوکارہ لیزا میری پریسلی جمعرات کو طبی ایمرجنسی کے لیے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔ وہ 54 سال کی تھیں۔ پریسلی کی موت کی تصدیق ان کی والدہ پریسیلا نے کی ہے۔ پریسیلا پریسلی نے ایک بیان میں کہا کہ' ایک بھاری دل کے ساتھ میں یہ غمگین خبر آپ سب کے سانجھا کرنا چاہتی ہوں کہ میری خوبصورت بیٹی لیزا میری ہم سے رخصت ہوگئی ہیں۔ وہ سب سے زیادہ پرجوش، مضبوط اور محبت کرنے والی عورت تھی جسے میں جانتی تھی'۔

لیزا میری پریسلی، ایلوس اور پرسکیلا پریسلی کی اکلوتی اولاد ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کی نقش قدم پر چلتے ہوئے موسیقی کو اپنا کیرئیر بنایا اور 2000 کی دہائی میں اپنا پہلا راک میوزک البم جاری کیا۔ انہوں نے پیٹ بینیٹر اور رچرڈ ہاولے جیسے کئی فنکار کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم بھی کیا۔ لیزا میری پریسلی نے سال 2012 میں دی ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنے والد کے بارے میں کہا کہ ' یہ میری زندگی رہی ہے۔ میں ہمیشہ سے ان کی مداح رہی ہوں اور انہوں نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ لیزا نے اپنی موت سے قبل منگل کے روز گولڈن گلوبز میں شرکت بھی کی تھی یہاں وہ اپنے والد پر مبنی فلم ایلوس کے کاسٹ کے ساتھ پہنچی تھیں۔ سال 2022 میں آئی فلم ایلوس میں ان کے والد کا کردار ادا کرنے والے اداکار آسٹن بٹلر کو منگل کے روز گولڈن گلوبز ایوارڈ میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آپ کو بتادیں کہ ایلوس پریسلی کا انتقال اگس 1977 میں ہوا جب وہ محض 42 سال کے تھے اور ان کی بیٹی لیزا صرف 9 سال کی تھیں۔ لیزا نے چار شادیاں کیا۔ انہوں نے مشہور گلوکار مائیکل جیکسن سے 1994 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی دو سال بعد ختم ہوگئی ۔ ان کی دیگر مشہور شخصیات سے ہوئی شادی بھی زیادہ دن تک نہیں چل پائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.