ETV Bharat / entertainment

Sidharth Kiara Wedding Postpone: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی چھ فروری نہیں بلکہ اس دن ہوگی - سدھارتھ اور کیارا کی شادی تاریخ میں تبدیلی

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے جیسلمیر پہنچ گئے۔ جوڑے کی شادی کی رسومات بھی 5 فروری سے شروع ہو گئی ہیں۔ پہلے خبر آرہی تھی کہ ان کی شادی 6 فروری کو ہوگی لیکن جوڑے کی شادی کی تاریخ یہ نہیں ہے۔ Sidharth Kiara Wedding Postpone

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی 6 فروری نہیں بلکہ اس دن ہوگی

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 10:50 AM IST

جے پور: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی رسومات شروع ہوگئی ہیں ۔ اتوار کو کیارا نے اپنے ہاتھوں پر سدھارتھ کے نام کی مہندی لگائی۔وہیں ان کے ہلدی کی تقریب 6 فروری کی صبح ہونے کی امید ہے۔ وہیں جیسا کہ پہلے خبریں تھی کہ سدھارتھ اور کیارا کی شادی 6 فروری کو ہوگی وہیں اب ان کی شادی کی تاریخ میں کچھ تبدیلی ہوئی ہے۔Sidharth Kiara Wedding Postpone

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مداحوں کا جوش بہت بڑھ گیا ہے۔ خبر تھی کہ یہ جوڑا 6 فروری کو جیسلمیر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ لیکن اب سدھارتھ اور کیارا کی شادی 6 فروری کو نہیں ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کا یہ جوڑا 7 فروری کو جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ سدھارتھ اوار کیارا شادی کے بعد اسی دن ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کریں گے۔

سدھارتھ اور کیارا کا شادی کا جوڑا: میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ اور کیارا نے اپنی شادی کے لباس کے لیے فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا انتخاب کیا ہے۔ کیارا نے شادی کے لیے سفید اور سرخ رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا ہے۔ دوسری جانب سدھارتھ آف وائٹ شیروانی میں نظر آئیں گے۔

مشہور شخصیات بھی جیسلمیر پہنچی: بالی ووڈ کے کئی ستارے اس جوڑے کی شادی میں شرکت کے لیے جیسلمیر پہنچ چکے ہیں۔ اتوار کی رات بالی ووڈ اداکارہ کیارا کی بچپن کی دوست ایشا امبانی اپنے شوہر کے ساتھ جیسلمیر پہنچی، جہاں پاپرازی نے انہیں کیمرے میں قید کرلیا۔ اس سے قبل بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر اور شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت سمیت کئی مشہور شخصیات کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

نو فون پالیسی: سدھارتھ اور کیارا نے اپنی شادی کی تقریب میں 'نو فون پالیسی' کا اعلان کیا ہے۔ جوڑے نے اپنے مہمانوں اور ہوٹل کے عملے سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر نہ کریں۔ سدھارتھ اور کیارا شادی کی پہلی تصاویر پوسٹ کریں گے۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے بعد راجستھان ایک اور جوڑے کی شادی کا گواہ بننے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:کیارا اڈوانی کی گلیمرس تصاویر پر نظر ڈالیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.