ETV Bharat / entertainment

Mirzapur 3 Wrap up: علی فضل اور شویتا شرما ترپاٹھی نے مرزا پور 3 کی شوٹنگ مکمل کی

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 11:36 AM IST

شویتا ترپاٹھی شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مرزا پور کے سیزن 3 کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔Mirzapur 3 Wrap up

علی فضل اور شویتا شرما ترپاٹھی نے مرزا پور 3 کی شوٹنگ مکمل کی

ممبئی: شویتا ترپاٹھی شرما کبھی بھی اپنے طاقتور و دمدار کرداروں سے شائقین کو دنگ کرنے میں ناکام نہیں ہوئی ہیں۔ ویب سریز مرزا پور میں گجگامنی عرف گولو گپتا کا کردار ادا کرکے انہوں نے لاکھوں لوگ کے دل جیتے لیے ہیں۔ اب جمعہ کو شویتا نے 'مرزا پور' کے سیزن 3 کی شوٹنگ مکمل کرنے کی خوشخبری مداحوں کو دی اور ساتھ میں ایک جذباتی نوٹ بھی شیئر کیا۔ Mirzapur 3 Wrap up

مرزا پور کے سیزن 3 کی شوٹنگ مکمل کرنے کی خوشی میں شویتا نے انسٹاگرام پر ایک ریل ویڈیو شیئر کیا، جس میں وہ کاسٹ اور عملے کے ساتھ پیارے لمحات شیئر کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شویتا نے لکھا کہ ' جیسے ہی ہمیں سیزن 3 کے ایپسوڈ کی جانکاری ملی میں اس کے شوٹنگ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہی تھی۔ جب آپ مرزا پور کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر واپس آتے ہیں، تو یہ ایک ذمہ داری ہوتی (اور اس سے ہم بہت خوش ہیں) ہے کیونکہ ہمیں بنا کوئی شرط والی محبت اور بے انتہا خوشی ہمیں شائقین سے ملتی ہے اور ہم انہیں کبھی مایوس نہیں کرنا چاہتے۔اور اب جب کہ ہم نے شوٹنگ مکمل کر لی ہے، تو میں آپ سب کو یہ دکھانے اور اس سے تحربہ کرانے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی جو ہم نے آپ کے لیے رکھا ہے۔ یہ ایک چیلنجنگ بھرا سفر رہا ۔ وہ سب سے بہادر، مشکل ترین اور سب سے پیار لڑکیوں میں سے ایک ہے جس سے میں ملی ہوں اور یہ کاسٹ اور عملہ سب سے بڑے جواہرات ہیں'۔

وہیں دوسری جانب شائقین مسلسل مرزا پور 3 کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جیسا کہ اب ویب سیریز کی سیزن 3 کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے تو یہ اب پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں ہیں اور جلد ہی سیریز کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔

ویب سیریز 16 نومبر 2018 کو ریلیز ہوئی۔ مداحوں اور ناقدین کی طرف سے اس کی دلکش کہانی اور غیر معمولی پرفارمنس کے لیے اسے یکساں طور پر سراہا گیا۔ مرزا پور کے پچھلے سیزن کو بھی کافی پسند کیا گیا۔ اتنا ہی نہیں جنہوں نے سیریز کے پہلے سیزن کو دیکھا تھا ان میں سے نصف لوگوں نے وسرے سیزن کے ریلیز کے 48 گھنٹوں کے دوران ہی پورا پورا سیزن ختم کرلیا۔ پنکج ترپاٹھی، علی فضل، دیوینندو شرما، رسیکا دُگل، ہرشیتا شیکھر گوڑ، وکرانت میسی اہم کردار میں ہیں۔ شو کو دنیا بھر سے زبردست پذیرائی اور ناظرین کی پذیرائی مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.