ممبئی (مہاراشٹر): ٹیلی ویژن اداکار شعیب ابراہیم اور دیپیکا ککڑ کے یہاں 21 جون کو بیٹے کی ولادت ہوئی۔ جمعہ کی رات شعیب نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر مداحوں کو اہلیہ دیپیکا کے صحت کے حوالے سے جانکاری دی ہے۔Shoaib Ibrahim drops wifey
انسٹاگرام پر ہسپتال سے دیپیکا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب نے لکھا کہ 'وہ بالکل ٹھیک ہیں'۔ شعیب نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'الحمدللہ آج 21 جون 2023 کو علی الصبح ہمارے گھر ایک بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ یہ قبل از وقت پیدائش ہے، پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ یہ پوسٹ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔ دیپیکا نے بھی اس اسٹوری کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔
وہیں شعیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھی دیپیکا اور بیٹے کے صحت کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پریشانی والی بات نہیں ہے لیکن اسے ابھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے'
مقبول ٹی وی شو سسرال سمر کا میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد شعیب اور دیپیکا نے 2018 میں شادی کر لی۔ شادی سے پہلے انہوں نے کچھ سال ڈیٹ کیا۔ دونوں نے جنوری 2023 میں اپنے حمل کا اعلان کیا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ' یہ خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ہمارا دل شکرگزاری، خوشی اور جوش سے بھرا ہوا ہے لیکن اس میں تھوڑی گھبراہٹ بھی ہے۔ یہ ہماری زندگی کا سب سے خوبصورت مرحلہ ہے، جی ہاں ہم اپنے پہلے بچے کی پیدائش توقع کر رہے ہیں۔ آپ کی ڈھیر ساری دعاؤں اور پیار کی ضرورت ہے'۔
اس سے قبل دیپیکا ککڑ کو سوشل میڈیا پر بری طرح ٹرول کیا گیا تھا۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا تھا کہ دیپیکا اپنے حمل کا جھوٹا دعوی کر رہی ہیں۔ جس پر شعیب نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ان لوگوں کا منہ توڑ جواب دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ آج کل لوگ کسی کی تعریف کرنے کے بجائے صرف ٹرول کرتے ہیں۔ ان ٹرولز نے ان کو اور دیپیکا کو متاثر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Shoaib Ibrahim welcomes baby boy: دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم کے گھر بیٹے کی پیدائش