ETV Bharat / entertainment

Shilpa Shetty Pic with Wayne Rooney شلپا شیٹی نے مشہور فٹبالر وین رونی کے ساتھ مسکراتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 3:35 PM IST

شلپا شیٹی نے فیفا ورلڈ کپ فائنل سے قبل لیجنڈ فٹ بال کھلاڑی وین رونی کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ تصویر میں دونوں کیمرے کے سامنے مسکراتے نظر آرہے ہیں۔Shilpa Shetty Pic with Wayne Rooney

شلپا شیٹی نے مشہور فٹبالر وین رونی کے ساتھ مسکراتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی

اداکارہ شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر مشہور فٹبال کھلاڑی وین رونی کے ساتھ مسکراتی ہوئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے جمعہ کو ممبئی کے اپنے ریستوراں سے ان کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی۔ تصویر میں دونوں مسکراتے نظر آرہے ہیں۔ شلپا نے فٹبالر کو 'لیجنڈ' بتاتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی، جس پر مینچسٹر یونائیٹیڈ کے لیجنڈ رونی نے بھی شلپا کے ساتھ ان کی تصویر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔Shilpa Shetty Pic with Wayne Rooney

شلپا نے سابق فٹ بال کھلاڑی فٹ بال مینیجر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ اداکارہ اس تصویر میں گلابی رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔ وہیں وین نے کوٹ کے ساتھ سیاہ قمیض زیب تن کی ہوئی ہے اور اپنے سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے۔ دونوں سیدھا کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے مسکراتے ہوئے پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔ شلپا نے اپنی تصویر پر آفیشل فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا تھیم سانگ بھی لگایا ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شلپا نے لکھا کہ' فٹبال کا بخار وین رونی لیجینڈ کے ساتھ، بھارت میں آپ کا خیرمقدم ہے۔ جمعہ کی رات اچھی رہی'۔ ساتھ میں ادکارہ نے 'فٹبال، خدا کا شکر ہے یہ جعمہ ہے'، ورلڈکپ'، 'شکرگزار' جیسے ہیشٹیگ کا استعمال کیا ہے۔ وہیں وین رونی نے شلپا کے اس تصویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ' آپ اور آپ کے اہل خانہ سے مل کر خوشی ہوئی'۔

حال ہی میں چنکی پانڈے، اننیا پانڈے، شنایا کپور اور سنجے کپور نے ارجنٹائن اور کروشیا کے درمیان فیفا ورلڈکپ 2022 کا سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لیے قطر کا دورہ کیا۔ انہوں نے میچ کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

واوضح رہے کہ شلپا نے 2009 میں بزنس مین راج کندرا سے شادی کی۔ اس جوڑی نے سال 2012 میں اپنے پہلے بچے ویان کا استقبال۔ وہیں جوڑے نے 2020 میں اپنی بیٹی سمیشا کا استقبال سروگیسی کے ذریعے کیا۔ حال ہی میں شلپا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر جنم اشٹمی کی تقریبات سے اپنے بیٹے اور بیٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

شلپا کو آخری بار نکما میں ابھیمنیو داسانی اور شرلی سیٹیا کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ وہ فلمساز روہت شیٹی کی پہلی ویب سیریز انڈین پولیس فورس میں نظر آنے والی ہیں۔ یہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ان کا او ٹی ٹی ڈیبیو ہونے والا ہے۔

مزید پڑھیں: Shilpa-Kundra Wedding Anniversary شادی کی سالگرہ پر شلپا شیٹی کا شوہر راج کندرا کو رومانوی پوسٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.