ممبئی: شلپا شیٹی نے بالی ووڈ انڈسٹری میں بڑی اسکرینوں کے ذریعہ بہت سے کرداروں کو پیش کیا ہے۔ اداکارہ کے فلمی سفر کی بات کریں تو انہوں نے فلم بازیگر سے ہندی سینما میں اپنی اداکاری کی شروعات کی اور اس دوران اداکارہ نے کامیابی کی کئی بلندیوں کو چھوا۔ کئی دہائیوں پر محیط ان کا کامیاب کرئیر اداکارہ کے قابلیت و صلاحیت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ شائقین کے ساتھ ان کے خاص رشتے نے انہیں ہندی سنیما میں ایک عزیز شخصیت بنادیا ہے۔ یہاں ہم ان کی کچھ قابل ذکر پرفارمنس پر نظر ڈالیں گے۔Shilpa Shetty notable performances
کرائم تھرلر فلم بازی گر میں شلپا کا ڈیبیو ایک اداکار کے طور پر ان کے اداکاری کی جانب ایک قدم تھا۔ فلم میں اداکار نے کاجول کی بہن کا کردار ادا کیا اور اپنی اداکاری سے توجہ حاصل کی۔ معاون کردار ادا کرنے کے باوجود، فلم میں ان کا کردار متاثر کن تھا اور انہوں نے اسکرین پر اپنی موجودگی سے سب کی توجہ حاصل کی۔ اس فلم کے لیے انہیں بہترین معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم انڈسٹری میں اداکار کے ڈیبیو کو ُاس سال بہترین ڈیبیو اداکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
دھڑکن میں شلپا کے انجلی کے کردار کو کون بھول سکتا ہے؟ ایک امیر اور بااثر عورت جو ایک ایسے مرد سے محبت کرتی ہے جو معاشی طور پر کمزور ہے۔ شلپا کے اس کردار کو بے حد سراہا گیا۔ شلپا کی پرفارمنس نے یہ ظاہر کیا کہ وہ اپنے کرداروں کے جذباتی پہلو کو دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس فلم نے نہ صرف تجارتی کامیابی حاصل کی بلکہ انہیں تنقیدی پذیرائی بھی ملی۔
رشتے میں شلپا شیٹی کو کامیڈی اور ڈرامہ سمیت مختلف طرح کے جذبات کو دکھانے کا موقع ملا اور انہوں نے اس رول میں زبردست کام کیا۔ جب کہ فلم بنیادی طور پر مرکزی اداکاروں کے گرد گھومتی تھی، شلپا کی موجودگی اور ان کے کردار نے فلم کی کہانی کو شائقین کے سامنے لانے میں اہم رول ادا کیا۔
ریوتی کی ہدایت کاری میں بنی فلم پھر ملنگے نے ایڈز جیسے حساس موضوع پر روشنی ڈالی۔ شلپا نے ایک ایچ آئی وی پازیٹو خاتون کا کردار پیش کیا جسے امتیازی سلوک کا سامنا ہے اور وہ اپنے حقوق کے لیے لڑتی ہے۔ اداکارہ کی اپنے کردار سے وابستگی، کردار کے جذبات اور اس کے سامنے درپیش چیلنجز کو سنجیدگی سے دکھانے کی ان کی صلاحیت کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا اور اس فلم کو ان کے کرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
اپنے میں، شلپا نے سنی دیول کی بیوی کا کردار ادا کیا جو ہر قدم پر اپنے شوہر کا ساتھ دیتی ہے۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو دیکھنے کے بعد لگا کہ وہ ہر طرح کے کردار میں فٹ ہوتی ہیں۔
شلپا نے رئیلٹی ٹیلی ویژن شوز جیسے کہ نچ بلیے اور سپر ڈانسر میں جج کے طور پر کام کیا ہے، جہاں انہیں ہنرمند افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اداکاری کے علاوہ شلپا شیٹی فٹنس اور تندرستی کے لیے اپنی لگن کے لیے بھی مشہور ہیں۔ اداکارہ نے اپنے آپ کو ایک کثیر جہتی شخصیت ثابت کیا ہے، جس نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔