ممبئی: حال ہی میں ہندی فلم Film Khuda Haafiz 2 Row خدا حافظ 2 کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔ ٹریلر ریلیز ہونے کے ساتھ ساتھ فلم تنازع کا شکار ہوگئی ہے۔ شیعہ برادری کا الزام ہے کہ اس فلم سے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ جس کے بعد آل انڈیا ادارہ تحفظ حسینیت نے ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے جس پر کل شنوائی ہے۔
آل انڈیا ادارہ تحفظ حسینیت کے سکریٹری حبیب ناصر نے کہا یہ فلم 8 تاریخ کو ریلیز ہو رہی ہے فلم کے ٹریلر سے پتہ چلا کہ فلم میں ایک جگہ اداکار ودیوت جموالا جلوس سے باہر نکلتے ہیں ہاتھوں میں ماتم کی زنجیر ہوتی ہے اور اس سے وہ لوگوں کو مارتے پیٹتے ہیں۔ زنجیر لیکر لوگوں کو مارنے کاٹنے کا جو منظرہے، یہ منظر قابل اعتراض ہے، اس کے ساتھ ساتھ فلم میں اسٹیج شو کے دوران نوحہ خوانی کی جاتی ہے جسے فلمی نغموں کے طرز پر پیش کرتے ہوئے اس پر ڈانس کیا گیا ہے۔'
آل انڈیا ادارہ تحفظ حسینیت تنظیم کے ذمہ داروں کا مطالبہ ہے کہ سینسر بورڈ اس فلم سے قابل اعتراض مناظر کو باہر کرے ہمیں فلم سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن ایسی فلم جو کسی فرقے اور طبقے کے مذہبی جذبات مجروح کرے اس کی اس جمہوری ملک میں کوئی جگہ نہیں کیونکہ عاشورے کے جلوس کی تاریخ یہ بیان کرتی ہے کہ ماتم کے دوران صرف غم کا اظہار کیا جاتا ہے ناکہ فلم میں جیسے دکھایا گیا ہے ایسا ہوتا ہے۔'
مزید پڑھیں: