ٹیلی ویژن کے سب سے بڑے شو بگ باس سے مشہور ہونے والی اداکارہ شہناز گل کی قسمت کا ستارہ چمگ کیا ہے۔ شہناز نے بگ باس سے ہی اتنی مقبولیت حاصل کرلی تھی کہ آج ان کی مداحوں کی فہرست بہت لمبی ہوگئی ہے۔ شہناز کے مداحوں کو ان کے نکھرے اور ادائیں بہت پیاری لگتی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ جلد بالی ووڈ میں قدم رکھیں اور لگتا ہے کہ شہناز کے مداحوں کا یہ خواب جلد مکمل ہونے والا ہے کیونکہ شہناز بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں اہم کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ Shehnaaz Gill Bollywood Debut
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم میں شہناز گل سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ آپ کو بتا دیں حال ہی میں آیوش شرما نے بتایا تھا کہ انہیں سلمان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ سلمان کے ساتھ آیوش کی یہ دوسری فلم ہوگی۔ اس سے قبل سلمان-آیوش کی جوڑی، گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم 'انتم-دی فائنل تروتھ'، میں نظر آئی تھی۔ Shehnaaz Gil in Kabhi Eid Kabhi Diwali
دوسری جانب اگر ہم شہناز کی بات کریں تو یہ ان کے لیے بالی ووڈ میں کسی بڑے بریک سے کم نہیں ہے۔ کئی ماڈلز سلمان خان کی فلم میں کام کرنے کو ترس رہی ہیں۔ ایسے میں شہناز نے اپنے انداز میں جو فین فالوونگ جوڑی ہے، یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ فلمساز بڑی تعداد میں لوگوں کو فلم کی طرف راغب کرنے کے لیے شہناز گل کو اس فلم میں لے رہے ہیں۔ شہناز گل کی معصومیت کو بھی لوگوں کی جانب سے خوب پیار ملتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ شہناز اور فلم میکرز کی جانب سے اس خبر کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں:Kabhi Eid Kabhi Diwali: سلمان خان کی کبھی عید کبھی دیوالی میں آیوش شرما اہم کردار میں