ETV Bharat / entertainment

Sheezan Khan Sister Press Conference تونیشا کی حجاب والی تصویر شو کے سیٹ کی ہے، شیزان کی بہن کا دعویٰ

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 3:24 PM IST

Updated : Jan 2, 2023, 4:27 PM IST

شیزان خان کے وکیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'تونیشا شرما کی والدہ ونیتا شرما اپنی بیٹی کی زندگی کو کنٹرول کیا کرتی تھیں'۔ اتنا ہی نہیں اس معاملے میں سنجیو کوشل کا بھی نام سامنے آیا ہے، جو اداکارہ کے ماموں بتائے جارہے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں شیزان کی بہنوں نے دعویٰ کیا کہ تونیشا کی حجاب والی تصویر اس کے شو علی بابا کے سیٹ کی ہے۔Sheezan Khan's Sister Press Conference

شیزان خان کی بہنوں کا تونیشا کی والدہ پر الزام ، ساتھ میں کہا 'اداکارہ کے حجاب والی تصاویر ٹی وی شو کی ہے'

ممبئی: تونیشا شرما موت معاملے میں اب ایک نیا موڑ آیا ہے۔ تونیشا شرما کی والدہ اور ماموں کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں اداکار شیزان خان کے خلاف الزامات عائد کیے جانے کے چند دن بعد اب شیزان خان کی بہن، والدہ اور وکیل نے میڈیا سے بات چیت کی اور اپنا رخ واضح کیا۔ ملزم شیزان خان کے وکیل نے پریس کانفرنس کر شیزان پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ اس معاملے میں پہلی بار شیزان خان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی پریس کانفرنس کی گئی ہے۔ جہاں انہوں نے تونیشا کی والدہ ونیتا شرما پر الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ ماں اور بیٹی کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔Sheezan Khan's Sister Press Conference

تونیشا کی حجاب والی تصویر شو کے سیٹ کی ہے، شیزان کی بہن کا دعویٰ

شیزان خان کے وکیل شیلندر مشرا کا کہنا ہے کہ' تونیشا شیزان کے خاندان کے ساتھ گزارے ہوئے وقت سے بہت خوش تھیں اور پون شرما نامی شخص جو کہ تونیشا کے ماموں ہونے کا دعوی کرتے ہیں دراصل وہ اداکارہ کا مینجر ہے، لیکن تونیشا نے اسے 4 سال پہلے نکال دیا تھا کیونکہ اس کا برتاؤ تونیشا کے ساتھ برا تھا'۔ شیزان کے وکیل کا خان ہے کہ ' تونیشا کی ماں سے زیادہ پون شرما نے شیزان پر الزامات عائد کیے ہیں، جسے تونیشا نے نکال دیا تھا کیونکہ وہ اس کی مداخلت سے ناخوش تھی'۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ شیزان اور تونشیا کے درمیان ہوئی واٹس ایپ چیٹس سے بھی پولیس کو کچھ برآمد نہیں ہوا ہے۔

شیزان خان کے خاندان نے 'سنجیو کوشل' نامی ایک شخص کا انکشاف کیا ہے۔ شیزان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ' تونیشا کے اپنے خاندان کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں تھے۔ وہ اپنے والد کی موت کے بعد مایوس رہا کرتی تھیں'۔ شیزان خان کے وکیل نے سنجیو کوشل پر کئی سوالات بھی اٹھائے ہیں۔ 'سنجیو کوشل کو تونیشا کا ماموں بتایا جارہا ہے۔ حالانکہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ وہ کون تھے اور آخر وہ تونیشا پر اتنا دباؤ کیوں ڈالتے تھے'۔

تونیشا اور سنجیو کوشل کے تعلقات خراب تھے سنجیو اور تونیشا کی والدہ ونیتا شرما اداکارہ کے مالی معاملات کو کنٹرول کرتے تھے۔ یہاں تک کہ تونیشا کی والدہ اداکارہ کو پیسے بھی نہیں دیا کرتی تھی۔ تونیشا کو اکثر ہر چھوٹی ضروریات کے لیے اپنی ماں سے پیسوں کی گزارش کرنی پڑتی تھی'۔ وکیل نے مزید کہا کہ 'سنجیو کوشل کا نام سن کر تونیشا بہت گھبرا جاتی تھی۔ سنجیو کوشل کے اکسانے پر تونیشا کی ماں نے اس کا فون توڑ دیا تھا اور اس کا گلا دبانے کی کوشش کی۔ سنجیو کوشل اور ونیتا شرما تونیشا کی زندگی کو کنٹرول کرتی تھیں'۔ شیلندر مشرا نے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن سے کچھ قبل سنجیو کوشل علاج کرانے کے لیے چندی گڑھ سے ممبئی آئے تھے اور انہوں نے تونیشا کو اپنے ساتھ چندی گڑھ لے جانے کی ضد کی ۔ جس کے بعد تونیشا کی والدہ ونیتا شرما نے اداکارہ کو چندی گڑھ جانے کے لیے بہت فورس کیا لیکن تونیشا نے جانے سے انکار کردیا تھا اور اس وجہ سے ونیتا شرما نے اداکارہ کا موبائل توڑ دیا اور ان کا گلا دبایا'۔

وہیں شیزان خان کے وکیل نے اس بات کا بھی انکشاف کیا خودکشی سے ایک دن پہلے یعنی 23 دسمبر کو تونیشا نے اپنے ساتھی اداکار پارتھ کو پھانسی کے پھندے کی تصویر دکھائی تھی اس وقت ان کے ساتھ شیزان بھی موجود تھے۔ جس کے بعد شیزان نے اداکارہ کی والدہ ونیتا شرما کو اس کی جانکاری دیتے ہوئے ان سے تونیشا کا خیال رکھنے کو کہا۔ اتنا ہی نہیں تونیشا کی یہ تصویر دکھانے کے بعد ان کی والدہ کو سیٹ پر بھی بلایا گیا۔ سیٹ پر ونیتا شرما کو اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے اور ان کا خیال رکھنے اور انہیں اکیلا نہیں چھوڑنے کی بات کہی گئی تھی'۔

وہیں اداکارہ کے حجاب پہننے اور اردو بولنے والی بات پر شیزان کی بہن شفق ناز کا کہنا ہے کہ ' حجاب میں تونیشا کی جو تصویر گردش کر رہی ہے وہ شو کے سیٹ کی ہے۔ ہم نے اسے کبھی حجاب نہیں پہنایا ہے۔ تونیشا کی حجاب والی تصویر گنیش چتروتھی کے وقت کی ہے جسے تونیشا نے اپنے انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کیا ہے'۔ شیزان کے اہل خانہ نے اس انسٹاگرام پوسٹ کا پرنٹ آؤٹ دکھاتے ہوئے بتایا کہ تونیشا نے خود 3 ستمبر 2022 کو اپلوڈ کیا تھا اورلکھا تھا 'ہیپی گنیش چتروتھی'۔

وہیں شیزان کی دوسری بہن فلق ناز نے شیزان اور تونشیا کے رشتے میں ہونے کی بات قبولی اور کہا کہ دونوں کے درمیان سمجھداری کا رشتہ تھا اور دونوں نے آپسی رضامندی سے یہ رشتہ بھی ختم کیا تھا۔ لیکن اس کے بعد بھی دونوں اچھے دوست تھے'۔شیزان کی دوسری گرل فرینڈ پر سوال کیے جانے پر فلق نے کہا کہ ' شیزان کی کوئی اور گرل فرینڈ نہیں تھی۔ لیکن پولیس نے اس لڑکی کا بیان ریکارڈ درج کرنے کے لیے بلایا تھا۔ وہ لڑکی اس کی کوئی خفیہ گرل فرینڈ نہیں ہے'۔ تاہم شیزان کی وکیل اور اہل خانہ نے لڑکی کی پہچان میڈیا کے سامنے ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے۔

اس دوران فلق نے مزید کہا کہ 'تونیشا کی ماں نے یہ بات قبول کیا ہے کہ وہ تونیشا کو نظر انداز کرتی رہی ہیں اور انہوں نے اس کا خیال نہیں رکھا ہے۔ تونیشا کا ڈپریشن بچپن کے صدمے کی وجہ سے تھا'۔ فلق نے بتایا کہ تونیشا ان کی بہن جیسی تھی۔ وہ اور ان کی اس کی ماں خاص موقع پر ہمارے گھر آیا کرتی تھیں'۔

شیزان خان کی والدہ نے کہا کہ تونیشا کی والدہ ان الزامات کے ثبوت پیش کریں جو وہ ان پر لگا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ تونیشا کی والدہ ونیتا شرما نے خان پر شوٹنگ کے دوران تونیشا کو ایک بار تھپٹر مارنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر ملزم اداکار کی والدہ نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ' ونیتا شرما نے ہم سے شکایت کیوں نہیں کی ؟ انہوں نے کہا کہ 'سیٹ پر ہم سب جانتے ہیں کہ تونیشا کی والدہ اسے دن میں کئی بار فون کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم تیونشا کے لیے بھی انصاف چاہتے ہیں، لیکن اس کی والدہ شیزان کو کیس میں جھوٹا پھنسانے کی کوشش کر رہی ہیں، یہ درست نہیں ہے'۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر کو ایک ٹی وی سیریل کے سیٹ پر تونیشا کے مردہ پائے جانے کے بعد ان کے ساتھی اداکار شیزان خان کو 25 دسمبر کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مہاراشٹر کی وسائی عدالت نے ہفتے کے روز ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کی موت کیس کے ملزم شیزان خان کو مزید 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

مزید پڑھیں: Tunisha's Mother Press Conference شیزان خان ادکارہ کو اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالتا تھا، تونیشا کی والدہ کا الزام

Last Updated : Jan 2, 2023, 4:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.