بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان نے متحدہ عرب امارات کے شارجہ میں واقع ایکسپو سینٹر میں شارجہ انٹرنیشنل بک فئیر 2022 کے 41 ویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ جہاں اداکار کو گلوبل آئیکون آف سنیما اینڈ کلچرل نیریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اداکار نے اپنے والدین کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے والدین ان سے ملتے تو انہیں اس بات پر فخر ہوتا کہ انہوں نے اپنے تینوں بچوں آرین خان، سہانا خان اور ابرام کی کتنی اچھی پرورش کی ہے۔Shahrukh Khan on his Parent
شاہ رخ خان کو کئی انٹرویوز اور تقریب میں اپنے مرحوم والدین تاج محمد خان اور لطیف فاطمہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ان کے والدین کا انتقال اس وقت ہوا تھا جب اداکار بہت کم عمر کے تھے۔ شارجہ میں ایونٹ میں صحافی فے ڈی سوزا سے بات چیت کے دوران شاہ رخ نے بتایا کہ ' میری والدہ سب سے پہلے کہتی کہ ' تم بہت پتلے ہوگئے ہو، تھوڑا وزن بڑھا لو، کیسا تمہارا منہ ہوگیا ہے، اندر اندر، گال اندر چلے گئے ہیں۔ لیکن ان دونوں کو میری ایک کامیابی پر فخر ہو گا، اگر میں اسے ایک کامیابی کہوں تو، جس طرح میں نے اپنے تین بچوں کی پرورش کی ہے اس پر انہیں فخر اور خوشی ہوگی۔
شاہ رخ نے اپنے والدین کو اس وقت کھو دیا جب وہ کافی چھوٹے تھے۔ جب وہ 15 سال کے تھے تو ان کے والد کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ ان کی والدہ طویل علالت میں مبتلا رہنے کے بعد سال 1990 میں انتقال کر گئیں۔ ان کی موت کے بعد ہی شاہ رخ سال 1991 میں ممبئی منتقل ہوئے۔ شاہ رخ کی شادی گوری خان سے ہوئی، جن سے ان کی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ نئی دہلی میں اسکول میں پڑھ رہے تھے۔ ان کے تین بچے ہیں بیٹی سہانا اور بیٹے آرین اور ابرام خان۔
شاہ رخ خان کو آخری بار سال 2018 میں فلم زیرو میں دیکھا گیا تھا۔ اب اداکار چار سال بعد فلم پٹھان سے بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔ آئندہ سال ان کی تین فلم پٹھان، دھنکی اور جوان ریلیز ہونے والی ہے۔