حیدرآباد: شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی اگلی ایکشن تھرلر فلم پٹھان کے ٹیزر کو ریلیز کر مداحوں کا انتظار ختم کردیا ہے۔ ٹیزر کے ریلیز کے بعد سوشل میڈیا میں مداحوں کے جوش و خروش کو دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر زبردست قیاس آرائیوں کے درمیان کنگ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ٹیزر کی نقاب کشائی کی۔ سوشل میڈیا پر شاہ رخ نے ٹیزر کو ریلیز کرتے ہوئے لکھا کہ ' اپنی کرسی کی پیٹی باندھ لیجیئے۔ پٹھان کا ٹیزر آگیا ہے۔ یشراج 50 کے ساتھ پٹھان کا جشن 25 جنوری 2023 کو اپنے قریبی سنیما گھروں میں منائیں۔ ہندی،تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی فلم' Pathaan Teaser OUT
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
اس سے قبل میکرز نے فلم سے شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی پہلی جھلک شیئر کر مداحوں کی تجسس بڑھا دی تھی۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اوم شانتی اوم، ہیپی نیو ایئر اور چنئی ایکسپریس کے بعد پٹھان دیپیکا اور شاہ رخ خان کی چوتھی فلم ہوگی۔ پٹھان کے علاوہ شاہ رخ خان، راجکمار ہیرانی کی آنے والی فلم ڈنکی میں تاپسی پنو کے ساتھ اور جنوبی ہدایت کار ایٹلی کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم جوان میں جنوبی اداکار نینتھارا کے ساتھ نظر آئیں گے،جو 2 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔