ETV Bharat / entertainment

Zinda Banda Song Release: فلم جوان کا پہلا نغمہ زندہ بندہ ریلیز، شاہ رخ خان ہمیشہ کی طرح دمدار اوتار میں نظر آئے - جوان کا پہلا گانا زندہ بندہ

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم جوان کا پہلا گانا زندہ بندہ آج ریلیز کردیا گیا ہے۔ گانے میں شاہ رخ خان کا دمدار اوتار دیکھنے کو مل رہا ہے۔

فلم جوان کا پہلا نغمہ زندہ بندہ ریلیز، شاہ رخ خان ہمیشہ کی طرح دمدار اوتار میں نظر آئے

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 1:38 PM IST

شاہ رخ خان نے پیر کو اپنی آنے والی فلم جوان کا پہلا گانا زندہ بندہ ریلیز کردیا ہے۔ اس گانے کو تین زبان ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کیا گیا ہے۔ گانے کا ہندی عنوان زندہ بندہ، تمل میں وندھا ایڈم اور تیلگو میں دھُمے دھولیپیلا ہے۔ گانے میں شاہ رخ خان ہزار ڈانسر کے ساتھ زبردست رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہیں زندہ بندہ میں ثانیہ ملہوترا اور پریامنی بھی شاہ رخ خان کے ساتھ تھرکتے نظر آئی ہیں۔Zinda Banda song release

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

پیر کے روز شاہ رخ خان نے اس وقت مداحوں کو خوشخبری دی تھی جب انہوں نے اعلان کیا کہ آج ان کی فلم جوان کا پہلا نغمہ ریلیز کردیا جائے گا۔ اس گانے کی موسیقی دینے کے علاوہ اسے گایا بھی انیرودھ روی چندر نے ہے۔ فلم کے ہندی بول ارشاد کامل نے لکھے ہیں جنہوں نے راک اسٹار اور رانجھا جیسی فلموں کے لیے گانے لکھے ہیں۔

شاہ رخ خان نے پیر کے روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا پہلا گانا زندہ بندہ آج ریلیز کردیا گیا جائے گا۔ گانے کو تین زبانوں ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ نینتھارا، وجے سیتھوپتی اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں ہیں۔ اس فلم کو ان کے بینر ریڈ چیلیز کے تحت فلمایا گیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ گوری خان نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم جوان کا پریویو اس ماہ کے شروع میں ریلیز کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا تھا۔ فلم جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Jawan's First Song Zinda Banda : شاہ رخ خان نے فلم جوان کا پہلا نغمہ 'زندہ بندہ' کے ریلیز کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.