حیدرآباد: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل کیے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکار نے اس حوالے سے ایک پوسٹ کی ہے۔ بالی ووڈ میں 30 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا پوسٹر بھی سامنے آگیا ہے، جو مداحوں کی خوشی کا سبب ہے۔SRK Celebrates 30 Years in Bollywood
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
بالی ووڈ میں 30 سال مکمل کرنے پر شاہ رخ خان نے لکھا کہ 30 سال مکمل ہونے پر آپ سب کا بہت بہت شکریہ، میرے لیے یہ جشن منانے کا سب سے بہتر طریقہ دن رات کام کرنا ہے تاکہ آپ لوگوں کی زیادہ تفریح مل سکے، آپ سب کو پیار'۔
وہیں اس خوشی کے موقع پر اداکار نے فلم پٹھان کا ایک موشن پوسٹر شیئر کیا تھا جس میں وہ ایک ہاتھ میں بندوق لیے کھڑے نظر آرہے تھے۔ شاہ رخ کا یہ روپ دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ انسٹاگرام پر موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ نے لکھا کہ '30 سال ہوگیا ہے اور میں کوئی گنتی نہیں کر رہا ہوں کیونکہ آپ کی محبت اور مسکراہٹ لامحدود ہے۔ یہ سفر پٹھان کے ساتھ جاری ہے۔ 25 جنوری 2023 کو یش راج فلم 50 کے ساتھ پٹھان کا جشن منائیں گے۔ یہ فلم ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہو رہی ہے'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ساتھ ہی شاہ رخ کی اس شاندار پوسٹ پر ان کے مداح بھی اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ 'پٹھان' کے اس موشن پوسٹر کو اب تک 5 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جان ابراہم بھی 'پٹھان' میں اہم کردار میں ہیں۔ SRK Celebrates 30 Years in Bollywood
شاہ رخ خان نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز راج کنور کی فلم 'دیوانہ' سے کی تھی، جو سال 1992 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم میں ان کے ساتھ دیویا بھارتی اور رشی کپور مرکزی کردار میں تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی اور پہلی ہی فلم سے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کا سکہ چل گیا۔