بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان یقینا اپنے مداحوں کے دلوں میں حکومت کرتے ہیں۔ باکس آفس پر ان کی فلمیں کامیاب چلے یا نہ چلے لیکن اداکار کے تئیں ان کی مداحوں کی محبت، شفقت اور عزت ہمیشہ دیکھنے کو ملتی ہے۔ ہر سال شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کی رہائش گاہ منت کے باہر ہزاروں لوگوں کی محبت کا سیلاب دیکھنے کو ملتا ہے۔ کچھ مداح اپنی محبت اور جنون کا اظہار کرنے کے لیے انہیں تحائف بھی بھیجتے ہیں۔ حال ہی میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب ایک مداح نے شاہ رخ کے مرحوم والدین کی خوبصورت تصویر بنائی اور اداکار کو اس تصویر پر اپنا آٹوگراف دینے کی درخواست کی۔SRK Signs Portrait of his Late Parents
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ان کی حالیہ بات چیت کی ایک تصویر فین پیج پر شیئر کی گئی۔سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ اس تصویر پر رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے اداکار کے لیے ایک 'فخر' لمحہ قرار دے رہے ہیں، جنہوں نے اکثر اپنے والدین کے ساتھ گزارے گئے لمحات کے بارے میں بات کی ہے اور زندگی میں انہیں کھونے کے بعد وہ انہیں کتنا یاد کرت ہیں۔ شاہ رخ کے والد تاج محمد خان کینسر کے باعث انتقال کر گئے، جب اداکار صرف 15 سال کے تھے۔ وہیں شاہ رخ کی والدہ لطیف فاطمہ خان بھی طویل علالت کے بعد 1990 میں انتقال کر گئیں، جب اداکار 25 سال کے تھے۔
انسٹاگرام پر فین پیج کے ذریعہ شیئر کیے گئے اس تصویر میں سفید قمیض اور سیاہ پتلون میں ملبوس شاہ رخ ایک مداح کے ساتھ نظر آئے، جس نے اداکار کے والدین کی بلیک اینڈ وائٹ پینٹنگ ہاتھوں میں پکڑ رکھی ہے۔ اس تصویر میں شاہ رخ کو پینٹنگ پر دستخط کرنے کے لیے قلم لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک فین پیج نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ دلوں کے بادشاہ کے لیے جذباتی طور پر اطمینان بخش اور قابل فخر لمحہ رہا ہوگا، جب ایک مداح نے دل کو چھو جانے والی اس پینٹنگ پر ان کا آٹوگراف مانگا'۔
اس پوسٹ پر شاہ رخ خان کے کئی مداحوں نے اپنے تبصرے دیے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' ایک بیٹے کے لیے یہ ایک قابل فخر اور جذباتی لمحہ تھا۔ خوبصورت'۔ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ' اب آپ میرا دل چھو رہے ہیں'۔ ایک مداح نے یہ بھی لکھا کہ 'دنیا کا بہترین تحفہ ہے ایس آر کے کے لیے'۔ ایک اور پرستار نے لکھا کہ ' اس سے میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ میں ان کے ردعمل کا تصور بھی نہیں کرسکتا'۔
شاہ رخ نے اکثر مختلف ٹاک شوز اور انٹرویوز میں اپنے والدین کے بارے میں بات کی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے ساتھ 2011 کے انٹرویو میں شاہ رخ نے اپنے والدین کے بارے میں بات کی تھی اور کہا تھا کہ 'میرے خیال میں والدین دونوں بچوں کے لیے واقعی اہم ہیں اور اگر بچوں کے دونوں والدین ہوں تو یہ خدا کا بہت بڑا تحفہ ہے۔ میں نے اپنے والدین کو بہت جلد کھو دیا، اس لیے میں ان کو اپنے ساتھ رکھنے پر بہت اہمیت دیتا ہوں۔ میں اپنی بیوی سے یہ کہتے ہوئے لڑتا ہوں کہ ایک والد ہونا زیادہ اہم ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ باب ہونے کی وجہ سے میں صرف ایک طرفہ بات کر رہا ہوں۔ ایک باپ کو ایک سرپرست، والدین یا کوئی ایسا شخص ہونا چاہیے جس کی طرف آپ دیکھ سکتے ہو، لیکن سب سے اہم بات جس سے آپ دوست بن سکو'۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' میرے والد کی سختی، اچھائی، ان کی تربیت اور وہ تمام نظریات جو انہوں نے مجھے دیے ان میں سب سے زیادہ میں ایک دوست کے ہونے کو یاد کرتا ہوں'۔
شاہ رخ اگلی فلم پٹھان میں نظر آئیں گے، جس کے ہدایتکار سدھارتھ آنند ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں۔ یہ ایک اسپائی تھرلر فلم ہے جسے متعدد غیر ملکی مقامات پر شوٹ کیا گیا ہے اور اسے 25 جنوری 2023 کو ریلیز کیا جائے گا۔ 2018 میں ریلیز ہوئی زیرو کے بعد پٹھان شاہ رخ کی پہلی فلم ہے، جس میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی تھیں۔
مزید پڑھیں: Shahrukh Khan on His Parent: میرے والدین کو میرے بچوں کی پرورش پر فخر ہوگا، شاہ رخ خان