ETV Bharat / entertainment

SRK's First Valentine Gift to Gauri Khan شاہ رخ خان نے گوری کو پہلی مرتبہ ویلینٹائن ڈے گفٹ دیا؟

کنگ آف رومانس شاہ رخ خان نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے 34 سال پہلے گوری خان کو ویلنٹائن ڈے کا پہلا تحفہ کیا دیا تھا۔ شاہ رخ نے یہ تحفہ گوری کو شادی سے پہلے دیا تھا۔ کیونکہ شاہ رخ اور گوری کی شادی کو صرف 32 سال ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 4:16 PM IST

شاہ رخ خان نے گوری خان کو پہلے ویلینٹائن ڈے پر کیا تحفہ دیا تھا؟ جانئیے

ممبئی: بالی ووڈ کے 'بادشاہ' اور 'کنگ آف رومانس' شاہ رخ خان وہ سپر اسٹار ہیں جنہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ رومانوی فلمیں کیں۔ شاہ رخ خان کی حقیقی زندگی کی محبت کی کہانی بھی ایک بالی ووڈ فلم کی طرح ہی ہے۔ شاہ رخ خان کو گوری خان سے شادی کرنے کے لیے کتنی جدوجہد کرنی پڑی تھی، یہ بات ان کے مداح بخوبی جانتے ہیں۔ شاہ رخ نے فلم انڈسٹری میں ایک سے ایک ہٹ رومانوی فلمیں دیں۔ اب ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شاہ رخ خان نے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہوں نے گوری خان کو 34 سال قبل ویلنٹائن ڈے کا پہلا تحفہ دیا تھا۔SRK's First Valentine Gift to Gauri Khan

شاہ رخ خان نے ویلینٹائن ڈے کے موقع پر ایک بار پھر ٹوئٹر پر 'آسک ایس آر کے ' سیشن پر اپنے مداحوں سے بات چیت کی۔ جہاں 'کنگ خان' کے ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ نے گوری میم کو ویلنٹائن ڈے کا پہلا تحفہ کیا دیا تھا؟ اپنے اس شرارتی مداح کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ' اگر میں یاد کروں تو۔۔اس بات کو 34 سال ہوگئے ہیں، شاید گلابی رنگ کی پلاسٹک کے کان کی بالیاں دی تھی'۔

شاہ رخ خان اور گوری کی پہلی ملاقات دہلی میں ایک پارٹی میں ہوئی تھی۔ جہاں شاہ رخ خان کو پہلی نظر میں ہی گوری خان سے پیار ہوگیا تھا۔ گوری خان سے شادی کرنے کے لیے شاہ رخ خان کو کئی جدوجہد کرنی پڑی۔ یہاں تک کہ وہ گوری کے پیچھے ممبئی بھی آگئے تھے۔ اس وقت شاہ رخ اپنے دوست سے پیسے مانگ کر ممبئی آئے تھے۔ شاہ رخ خان اور گوری نے سال 1991 میں 25 اکتوبر کو شادی کی۔ شادی کے بعد شاہ رخ خان بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمانے آئے اور پہلی فلم دیوانہ (25 جون 1992) سے ہندی فلم انڈسٹری میں دھوم مچا دی۔ آج جوڑے کے تین بچے آرین خان، سہانا خان اور ابراہم خان ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم پٹھان باکس آفس پر زبردست کمائی کر رہی ہے۔ فلم جلد ہی 1000 کروڑ ورپے کا ہندسہ عبور کرلے گی۔ آج فلم 'پٹھان' اپنی ریلیز کے 21ویں دن میں داخل ہوچکی ہے اور فلم نے دنیا بھر میں 950 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

مزید پڑھیں:SRK Old Video Viral فون پر شاہ رخ خان کی بیوی گوری کے ساتھ نوک جھوک کی ایک پرانی ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.