ETV Bharat / entertainment

Shahrukh Khan Mannat Nameplate: شاہ رخ خان کے 'منت' سے غائب ہوئی نام کی تختی، جانیے کیا ہے معاملہ - شاہ رخ خان کے منت سے نام کی تختی غائب

شاہ رخ خان کے بنگلے سے 'منت' کی نام کی تختی کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق نام کی تختی کی قیمت تقریباً 25 لاکھ روپے ہے، جس میں ہیرا بھی جڑا ہوا ہے۔ جانیے اس تختی کو کیوں ہٹایا گیا ہے۔ Shahrukh Khan Mannat Nameplate

شاہ رخ خان کے 'منت' سے غائب ہوئی نام کی تختی

author img

By

Published : May 28, 2022, 3:47 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کے گھر 'منت' سے نئے نام کی تختی کو ہٹا دیا گیا ہے، جس کی قیمت تقریباً 25 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ جس کے بعد اب شاہ رخ خان کے گھر کی نئی نام کی تختی سوشل میڈیا پر موضوع کی وجہ بنی ہوئی تھی۔ شاہ رخ کے پرستار اس خبر کو خوب شیئر بھی کر رہے ہیں۔ اطلاع کے مطابق شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان کے ڈیزائن کردہ نام کی تختی سے ایک ہیرا گر گیا ہے۔ Shahrukh Khan Mannat Nameplate

اس لیے اسے مرمت کے لیے ہٹا دیا گیا ہے۔ نام کی تختی درست ہوجانے کے بعد اسے دوبارہ لگا دیا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ شاہ رخ خان کا گھر ممبئی کے باندرہ علاقے میں ہے۔ شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے گھر کی نیمپلیٹ تبدیل کی ہے۔ شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے اسے ڈیزائن کیا ہے۔ یہی نہیں گوری نے پورے گھر کو اپنے ہاتھوں سے سجایا ہے اور اسے ڈیزائن بھی کیا ہے خاص بات یہ ہے کہ کنگ خان ان چیزوں میں بالکل دخل نہیں دیتے۔

دوسری جانب شاہ رخ کے کام کی بات کریں تو وہ ان دنوں کئی بڑے پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ طویل عرصے بعد فلم 'پٹھان' میں نظر آئیں گے۔ فلم 'پٹھان' یش راج بینر کے تلے بنائی جا رہی ہے، جو 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہو گی۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'ڈنکی' میں بھی نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.