ETV Bharat / entertainment

Mrs Washington 2022 میرٹھ کی شگن اگروال نے مسز واشنگٹن کا خطاب جیتا

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 9:34 AM IST

میرٹھ سے تعلق رکھنے والی شگن اگروال نے امریکہ میں 'مسز واشنگٹن 2022' کا خطاب جیت لیا ہے۔ شگن اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ میں رہتی ہیں اور پیشے سے فیشن ڈیزائنر ہیں۔ Mrs Washington 2022

میرٹھ کی شگن اگروال نے مسز واشنگٹن کا خطاب جیتا

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں رہنے والے اسپورٹس آئٹم کے کاروباری شوراج اگروال کی بیٹی شگن اگروال نے 'مسز واشنگٹن 2022' کا خطاب جیتا ہے۔ یہ مقابلہ امریکہ میں منعقد ہوا تھا۔ اس خطاب کو اپنے نام کر کے شگن اگروال نے امریکہ میں میرٹھ کے ساتھ ساتھ بھارت کا نام روشن کیا ہے۔ اہل خانہ اور رشتہ دار بیٹی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔Mrs Washington 2022

بزنس مین شوراج اگروال نے بتایا کہ 5 دسمبر کو واشنگٹن کے سیٹل سٹی میں مسز واشنگٹن کے انتخاب کے لیے ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں ان کی بیٹی شگن اگروال کے ساتھ دیگر 18خواتین نے حصہ لیا۔ مقابلے کا فائنل راؤنڈ جیت کر شگن نے مسز واشنگٹن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

شگن کے والد ایس کے اگروال اور والدہ مینو اگروال نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی سے موبائل فون کے ذریعے بات بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شگن اگروال نے مسز واشنگٹن کا خطاب اپنے نام کر کے نہ صرف اپنا اعزاز بڑھایا ہے بلکہ امریکہ میں بھی بھارت کا نام روشن کیا ہے۔ بتادیں کہ شگن اگروال کی شادی چار سال قبل بیکانیر کے صنعتکار مہیش گپتا کے بیٹے کارتیکیا سے ہوئی تھی۔ کارتیکیا امریکہ میں ایک کمپنی میں انجینئر ہیں اور دونوں واشنگٹن میں رہ رہے ہیں۔ شگن اگروال ایک فیشن ڈیزائنر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.