ETV Bharat / entertainment

Sara Ali khan at Cannes سارہ علی خان نے کانز فلم فیسٹیول میں لہنگے کے بعد کالے آؤٹ فٹ سے مداحوں کا دل جیتا - کانز میں سارہ علی خان کا دوسرے آؤٹ فٹ

سارہ علی خان اس سال پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کر رہی ہیں۔ فیسٹیول کے پہلے دن ریڈ کارپٹ پر چھانے کے بعد اداکارہ کی دوسری آوٹ فٹ میں کچھ تصاویر سامنے آئی ہے۔

سارہ علی خان نے کانز فلم فیسٹیول میں لہنگے کے بعد کالے آؤٹ فٹ سے مداحوں کا دل جیتا

author img

By

Published : May 17, 2023, 4:41 PM IST

اداکار سارہ علی خان نے اس سال کانز فلم فیسٹیول میں پہلی بار قدم رکھا ہے۔ سارہ نے حال ہی میں کانز کے ریڈ کارپٹ سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی جس میں وہ مکمل طور پر دیسی اوتار میں نظر آئیں۔ انہوں نے ابوجانی اور سندیپ کھوسلا کے ڈیزائن کردہ لہنگا کے ساتھ فلم فیسٹیول میں شاندار ڈیبیو کیا۔Sara Ali khan at Cannes

اس کے چند گھنٹوں بعد فیسٹیول سے سارہ کا دوسرا لک بھی سامنے آگیا ہے، جو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔ اداکارہ سیاہ لباس میں خوبصورت لگ رہی ہیں جس پر کڑھائی سے سہنرا دل بنا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ اداکارہ نے ایک بیگ بھی لیا ہوا ہے۔

حالانکہ سارہ نے خود ابھی اس لک میں اپنی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے لیکن انٹرنیٹ ان کی تازہ ترین تصویروں سے بھرا ہوا ہے۔ مداحوں نے ان کی تصویروں پر تبصرہ کرتے ہوئے دل والے ایموجز شیئر کیے ہیں اور انہیں خوبصورت اداکارہ کہا ہے۔ کانز سے اداکارہ کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی تھی، مداحوں کا ماننا تھا کہ اداکارہ نے اپنے اس دیسی اوتار سے سب کا دل جیت لیا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان جلد ہی لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے میں نظر آئیں گی، وہ پہلی بار وکی کوشل کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کریں گی۔ سارہ علی خان کو آخری بار او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی فلم گیس لائٹ میں دیکھا گیا تھا، جس کا پریمیئر ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ہوا تھا اور اس میں وکرانت میسی نے بھی اداکاری کی تھی۔

مزید پڑھیں:Sara Ali Khan in Cannes 2023: سارہ علی خان نے خوبصورت بھارتی لباس میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.