اداکار سارہ علی خان اور آدتیہ رائے کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی آئندہ فلم میٹرو ان دنوں کی تھیٹر میں ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا۔ دونوں نے فلم کے دیگر اسٹارز کی کولاج تصویر بھی شیئر کی۔ یہ فلم 23 دسمبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس کی ہدایت کاری انوراگ باسو کریں گے۔ اس میں انوپم کھیر، نینا گپتا، فاطمہ ثنا شیخ، علی فضل جیسی مشہور شخصیات بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ مداحوں نے میٹرو ان دنوں کی ریلیز تاریخ پر اپنے جوش کا اظہار کیا اور اپنی مبارکباد بھیجی ہے۔Metro In Dino release date
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر ایک کولاج تصویر شیئر کی ہے جس میں آدتیہ رائے کپور، انوپم کھیر، فاطمہ ثنا شیخ، علی فضل، پنکج ترپاٹھی اور کونکونا سین شرما نظر آرہے ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ' میٹرو ان دنوں میں ہم عصر جوڑوں کی دل چھو جانے والی کہانیاں ایک ساتھ لے کر آرہے ہیں۔ 8 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں'۔ سارہ کی پھوپھی جان صبا علی خان نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' اس کا انتظار ہے '۔
فلم کی ریلیز کی تاریخ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' میٹرو میں زندگی سے پیار ہے، بہت امیدیں ہیں'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ 'بہت پرجوش ہوں'۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ 'کتنی شاندار کاسٹ!! اس حیرت انگیز اسٹارز کے لیے تھیٹر کا تجربہ کرنا ہے اور کاسٹ زبردست ہے، انہیں دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتی'۔
فلم کے ہدایت کار اوراگ باسو نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے آنے والے پروجیکٹ میٹرو ان دنوں کا اعلان کیا۔ یہ فلم ایک اینتھولوجی ہوگی اور انہوں نے ایک پریس بیان میں اس فلم کو لوگوں کی کہانی اور لوگوں کے لیے کہی جانے والی کہانی قرار دیا تھا ۔ انوراگ میٹرو ان دنوں کے لیے میوزک کمپوزر پریتم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے والے ہیں۔ دونوں نے پہلے لائف ان اے میٹرو اور لڈو جیسی فلموں میں کام کیا تھا۔سارہ کو آخری بار آنند ایل رائے کی اترنگی رے میں اکشے کمار اور دھنش کے ساتھ سال 2021 میں دیکھا گیا تھا۔ ان کے پاس میٹرو ان دنوں کے علاوہ اے وطن میرے وطن اور گیس لائٹ جیسی فلمیں ہیں۔
مزید پڑھٰیں:Ae Watan Mere Watan teaser: سارہ علی خان کی آئندہ فلم اے وطن میرے وطن کا ٹیزر ریلیز