ETV Bharat / entertainment

Sanjay Dutt shares workout video سنجے دت کا ورک آؤٹ کرنے کا منفرد طریقہ، دیکھیں ویڈیو - سنجے دت کا ورک آؤٹ ویڈیو

سنجے دت نے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں منفرد طریقے سے ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔

سنجے دت کا ورک آؤٹ کرنے کا منفرد طریقہ، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 3:06 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ میں بہت سارے اداکار اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے کئی طرح کی ورزش کرتے ہیں۔ لیکن سنجے دت ایسے اداکار ہیں جو اپنے ورزش اور توانائی سے لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔ سنجے دت نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ورک آؤٹ کرنے کے معاملے میں وہ سے سب آگے ہیں۔ جمعہ کے روز 63 سالہ اداکار نے ورک آؤٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ اداکار کا ورک آؤٹ والا یہ ویڈیو اس لیے منفرد ہے کیونکہ اس میں سنجے کو کلہاڑی سے لکڑی کے ٹکڑے کو کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔Sanjay Dutt shares workout video

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ' جو پہلے کرتا تھا وہی کر رہا ہوں،لکڑی کاٹنا ورزش کرنے کے بہترین طریقے میں سے ایک ہے، یہ جسم کے اوپری حصے کو مضبوط بناتا ہے، اچھی ورزش ہوئی، اس پر کام کرنا ہے، یہ ورک آؤٹ ضرور کریں، آپ کو مزہ آئے گا'۔

جیسے ہی اداکار نے ویڈیو کو شیئر کیا ان کے بہت سے پرستار نے اپنے تبصروں سے کمنٹ سیکشن کو بھردیا۔ تاہم ان مداحوں میں کچھ ایسے بھی لوگ تھے جنہوں نے اداکار پر طنز کرتے ہوئے انہیں جیل میں گزارے دنوں کی یاد دلائی۔ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'سنجو بابا وہی کر رہے ہیں جو وہ جیل میں کیا کرتے تھے۔ ایک اور صارف نے لکھاکہ 'جو کام آپ کر رہے ہیں، وہی کام ہم نے اپنے دادا کے ساتھ کیا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ آپ اپنے جسم کو مضبوط بنانے کے لیے کر رہے ہیں اور ہم اپنی زندگی گزارنے کے لیے کر رہے ہیں'۔

حالانکہ کچھ مداحوں نے ان کی اس ویڈیو کو پسند کیا ہے۔ ایک پرستار نے تبصرہ کیا کہ 'بابا دوبارہ واپس آ گئے ہیں'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'بھائی ..آپ سب سے بہترین ہیں'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ 'سنجو بابا نے بالی ووڈ میں باڈی کا ٹرینڈ شروع کیا تھا'۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993 کے ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کے لیے جیل جانا پڑا تھا۔ جیل میں اپنے وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا وقت ورک آؤٹ کرکے گزارا۔ ' میں پانچ سال سے زیادہ عرصے تک جیل میں رہا۔ میں اپنے خاندان، خاص طور پر اپنے بچوں کو بہت یاد کرتا تھا ان کے لیے روتا تھا۔ لیکن پھر میں نے اپنے آپ سے کہا، 'مجھے اس وقت کو سمجھداری سے استعمال کرنا چاہیے اور میں نے کام کرنا شروع کیا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' مجھے اکیلا رکھا گیا تھا، سیکورٹی وجوہات کی بناء پر میں مجھے ایک الگ جیل میں رکھا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے مجھے دوڑنے کے لیے جگہ مل گئی تھی، میں فری ہینڈ کرتا تھا'۔سنجے دت گزشتہ سال کے جی ایف :چیپٹر 2 میں یش اور روینہ ٹنڈن کے ساتھ نظر آئے۔ وہ رنبیر کپور اور وانی کپور کے ساتھ فلم شمشیرا میں بھی نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.