ETV Bharat / entertainment

Sana Khan on Quitting Showbiz: ثنا خان نے اس خوفناک خواب کی وجہ سے فلمی دنیا چھوڑ دیا - ثنا خان حج

سابق اداکارہ ثنا خان نے تقریبا دو سال بعد تفریحی دنیا کو الوداع کہنے کی پیچھے کی وجہ بتا دی ہے۔ ثنا خان نے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ثنا حج کرکے بھارت واپس لوٹی ہیں۔ Sana Khan Opens up about Quitting Showbiz

ثنا خان نے فلمی دنیا کو چھوڑنے کی وجہ بتائی

author img

By

Published : Jul 22, 2022, 4:25 PM IST

Updated : Jul 22, 2022, 9:28 PM IST

بالی ووڈ کی معروف سابق اداکارہ ثنا خان نے سال 2020 کے اکتوبر میں شوبز کی گلیمرس دنیا کو چھوڑنے کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔ اپنے کرئیر کے عروج پر شوبز چھوڑنے والی ثنا خان نے حال ہی میں مذہبی راستے پر چلنے کے پیچھے کی وجہ بتائی ہے۔ ثنا نے کہا کہ ایک خواب نے انہیں اپنی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ لینے یعنی گلیمر کی دنیا کو ترک کرنے کی راہ دکھائی۔ Sana Khan Opens up about Quitting Showbiz

ثناء، جنہوں نے حال ہی میں شوہر انس کے ساتھ اپنا پہلا حج کیا، نے مطوفی حجاج ساؤتھ ایشیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے پاس تمام عیش و آرائش ہونے کے باوجود وہ ناخوش تھیں۔ ثنا بتاتی ہیں کہ 'اس سے پہلے والی زندگی میں میرے پاس سب کچھ تھا، میرے پاس شہرت، نام، پیسہ تھا۔ میں جو بھی چاہتی تھی، وہ سب کچھ کر سکتی تھی۔ لیکن ایک چیز جو میری زندگی سے غائب تھی' وہ تھا دلی سکون'۔

اس ناخوشی نے ثنا کو ایک طرح کے ڈپریشن میں دھکیل دیا تھا۔ تب ہی انہوں نے ایک خواب دیکھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ 'میں ایسی تھی کہ میرے پاس سب کچھ تھا، پھر بھی میں خوش نہیں تھی۔ یہ بہت مشکل دن تھے اور ڈپریشن والے دن تھے۔ تب اللہ نے مجھے راہ دکھائی'۔ ثنا مزید کہتی ہیں کہ 'رمضان 2019 میں، میں اپنے خوابوں میں جلتی ہوئی قبر دیکھتی تھی۔ میں خود کو اس جلتی ہوئی اور بھڑکتی ہوئی قبر میں دیکھتی تھی'۔ خان نے اس پیغام کو سمجھا اور گلمیر کی دنیا کو چھوڑنے کا سب سے بڑا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2020 میں اداکارہ نے اپنے اس فیصلہ سے سب کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'وہ انسانیت کی خدمت کریں گی اور "خدا" کے احکامات پر عمل کریں گی۔ اتنا ہی نہیں ثنا خان نے اپنے ماضی کو مٹانے کے لیے اپنے تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کر دیے تھے۔ بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے ایک ماہ بعد سابق اداکارہ نے سورت کے تاجر انس کے ساتھ شادی کرلی تھی۔ اس جوڑے نے اس سال حج بھی کیا اور کچھ دن پہلے ہی وہ گھر واپس لوٹ آئے ہیں۔

اس انٹرویو میں جب ثنا سے حجاب کے بارے میں پوچھا گیا تب ثنا ویڈیو میں جذباتی نظر آئیں اور بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں اسے دوبارہ کبھی نہیں ہٹائیں گی۔ ' انہوں نے استفسار کیا کہ آپ نہیں چاہوگے کہ آپ کی زندگی کا آخری دن آپ کے حجاب پہننے کا پہلا دن ہو'۔

وہیں ثنا خان حج کرنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئی ہیں۔ سابق اداکارہ نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتےہوئے لکھا کہ' آخر کار گھر واپس آ گئی۔ اپنا پہلا حج کرتے ہوئے مجھے کیسا محسوس ہوا، اسے میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ میں نے ہمیشہ اس کا خواب دیکھا تھا لیکن کبھی نہیں جانتی تھی کہ یہ خواب اتنا جلدی پورا ہو جائے گا… بہت کچھ سیکھنے کے لیے واپس آ رہی ہوں اور ان شاء اللہ میں جو تھی یا جو ہوں اس سے بہتر ہونے کی کوشش کروں گی۔

مزید پڑھیں:

Sana Khan Youtube Channel: ثنا خان نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا

Last Updated : Jul 22, 2022, 9:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.