ETV Bharat / entertainment

Salman Khan B'day Wish To Sister Arpita: سلمان خان نے بہن ارپیتا شرما کی سالگرہ پر ایک پرانی تصویر شیئر کی - سلمان خان کی بہن کی سالگرہ

سلمان خان نے اپنی چھوٹی بہن ارپیتا خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔ ارپیتا آج اپنی 34 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

سلمان خان نے بہن ارپیتا شرما کی سالگرہ پر ایک پرانی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 1:45 PM IST

سلمان خان نے اپنی چھوٹی بہن ارپیتا خان شرما کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔ اداکار نے اس موقع پر اپنی بہن کو مبارکباد دینے کے لیے فیملی البم سے ایک نایاب پرانی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں سلمان خان بے حد جوان نظر آرہے ہیں اور ارپیتا چھوٹی ننھی پری کی طرح سلمان خان کو تکتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔Salman Khan B'day wish to sister Arpita

اس تصویر میں سلمان خان کو ایک لیدر جیکٹ، سفید شرٹ اور نیلی جینز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہیں ارپیتا نے سفید فراک پہنا ہوا ہے۔ ارپیتا اپنے ہاتھ میں میگزین پکڑی ہوئی سلمان کی انگلی کو چباتی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان نے لکھا کہ ' ہیپی برتھ ڈے ارپیتا'۔

سلمان خان کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کرنے کے فورا بعد مداحوں نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی بالی ووڈ اداکاروں نے بھی اس تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔ رونیت رائے نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ بہت پیارا ہے، سالگرہ مبارک ہو ارپیتا'۔ سلمان کے ساتھ فلم میں نے پیار کیا میں کام کرنے والی اداکارہ بھاگیہ شری نے بھی اس تصویر پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ' ہیپی برتھ ڈے ارپیتا'۔

سلمان خان سلیم خان اور سلمیٰ خان کے بڑے بیٹے ہیں۔ ارپیتا کو سلیم کی دوسری بیوی ہیلن نے گود لیا تھا۔ سلمان خان اپنے خاندان کے تمام افراد سے قریبی رشتہ ہے اور اکثر خاندان کے تمام افراد تہوار اور خاص مواقع پر اکٹھے ہوتے ہیں۔ ارپیتا نے اداکار آیوش شرما سے شادی کی ہے اور ان کے دو بچے ہیں۔

مزید پڑھیں:Salman Khan's Audition tape فلم میں نے پیار کیا سے سلمان خان کا آڈیشن کلپ سامنے آیا، دیکھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.