ETV Bharat / entertainment

Salman Khan New Look : کسی کا بھائی کسی کی جان سے سلمان خان کی نئی جھلک سامنے آئی

سلمان خان نے فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' سے اپنی ایک نئی جھلک شیئر کی ہے۔ اس لک کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ فلم میں سلمان خان ڈبل رول ادا کرتے نظر آسکتے ہیں۔Salman Khan New Look

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 3:03 PM IST

Updated : Oct 6, 2022, 4:18 PM IST

کسی کا بھی کسی کی جان سے سلمان خان کی نئی جھلک سامنے آئی

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے دسہرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ اداکار نے اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے نئی جھلک شیئر کی ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ فلم میں سلمان خان کا ڈبل رول ہے۔ دراصل سلمان کی جانب سے اپنی تصویر کے ساتھ دیئے گئے کیپشن سے بھی یہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔Salman Khan New Look

سلمان خان نے فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' سے اپنا سوٹ بوٹ والا لک شیئر کیا ہے۔ اس تصویر میں وہ کالے کوٹ پینٹ اور چشمہ میں نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا ہے، 'وہ تھا کسی کا بھائی.... یہ ہے کسی کی جان'۔

اس سے قبل سلمان نے فلم سے اپنے لمبے بالوں کی ایک جھلک شیئر کی تھی۔ اب سلمان کے اس نئے لک کے سامنے آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں کہ فلم میں سلمان خان ڈبل رول میں نظر آسکتے ہیں۔ مداحوں کو سلمان خان کا نیا روپ پسند آرہا ہے اور وہ اس لک کو ڈیشنگ قرار دے رہے ہیں۔ Salman Khan New Look From Kisi Ka Bhai Kisi ki Jaan

وہیں سلمان خان ٹالی ووڈ فلم 'گاڈ فادر' میں کیمیو کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم کے مرکزی اداکار میگا اسٹار چرنجیوی ہیں۔ اب سلمان نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے اور باکس آفس پر فلم کی اچھی کارکردگی پر چرنجیوی کو مبارکباد دی ہے۔ فلم گاڈ فادر دسہرہ کے موقع پر 5 اکتوبر کو ریلیز کی گئی ہے۔

ویڈیو میں سلمان خان نے کہا، ’’چھرو میرے بھائی، اور میں نے سنا ہے کہ فلم اچھا کام کر رہی ہے، مبارکباد۔۔ آپ جانتے ہو اس ملک اور اس ملک کی عوام میں بڑا دم ہے، وندے ماترم'۔

فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کے علاوہ ساؤتھ اداکار وینکٹیش، شہناز گل، پلک تیواری، پنجابی گلوکار اور اداکار جسی گل اور سدھارتھ نگم جیسے اداکار اہم کرداروں میں ہوں گے۔ فلم کی ہدایاتکار فرہاد سمجی کر رہے ہیں۔

'کسی کا بھائی کسی کی جان' کے علاوہ سلمان فلم 'ٹائیگر-3' کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہیں۔ 'ٹائیگر-3' میں سلمان اور کترینہ کیف کی جوڑی ایک بار زبردشت ایکشن کرتی نظر آئے گی۔ 'ٹائیگر 3' کو منیش شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم اگلے سال عید کے موقع پر 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Salman Khan Danced on Sami Sami سلمان خان رشمیکا مندانا کے ساتھ 'سامی سامی' پر تھرکتے نظر آئے، ویڈیو وائرل

Last Updated : Oct 6, 2022, 4:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.