ETV Bharat / entertainment

Billi Billi Song Teaser: سلمان خان نے اپنی تصاویر شیئر کر کے بتایا 'بلی بلی' نغمہ کا ٹیزر آج ریلیز ہوگا - بلی بلی کا ٹیزر ریلیز

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے انسٹاگرام پر دو نئی تصویر شیئر کی ہے، اداکار کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ Billi Billi Song Teaser

سلمان خان نے اپنی تصاویر شیئر کر بتایا 'بلی بلی 'نغمہ کا ٹیزر آج ریلیز ہوگا

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 11:02 AM IST

ممبئی: سلمان خان جلد ہی فرہاد سمجی کی آئندہ فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' میں اداکارہ پوجا ہیگڑے، شہناز گل اور پلک تیواری کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم کا نیا گانا 'بلی بلی' 2 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں اس گانے کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا۔ اب اداکار نے اپنی دو بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کی ہیں۔Billi Billi Song Teaser

سلمان خان نے منگل کو اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی نئی تصاویر شیئر کی۔ اس تصویر کو 'بھائی جان' نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے اور کیپشن دیا ہے، 'بلیک اینڈ وائٹ'۔ اس تصویر میں سلمان بے حد سنجیدہ نظر آرہے ہیں۔ وہیں دوسری تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار بتایا کہ ان کی فلم کا دوسرا گانا بلی بلی کا ٹیزر آج 12 بجے ریلیز ہوگا۔ سلمان اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھتے ہیں کہ'بلی بلی آنکھ گوریے، ٹیزر 12 بجے ریلیز ہوگا'۔واضح رہے کہ اداکار کو انسٹاگرام میں تقریبا 58.8 ملین لوگ فالو کرتے ہیں

سلمان خان اپنی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' میں ایکشن سے بھرپور اوتار میں نظر آئیں گے۔ اس کی ہدایت کاری فرہاد سامجی نے کی ہے اور اس میں پوجا ہیگڑے، وینکٹیش دگوبتی، جگپتی بابو، بھُمیکا چاولہ، وجیندر سنگھ، ابھیمنیو سنگھ، راگھو جوئیل، سدھارتھ نگم، جسی گل، شہناز گل، پلک تیواری اور وینالی بھٹناگر بھی ہیں۔ فلم اس عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سلمان کے پاس 'ٹائیگر-3' بھی ہے، جس میں وہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ سلمان خان کی 'ٹائیگر 3' بہت خاص ہے کیونکہ اس میں شاہ رخ خان کا کیمیو بھی نظر آئے گا۔ ایک ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اپریل میں 'ٹائیگر-3' میں اپنے کردار کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ یہ شوٹنگ ممبئی میں ہوگی۔ اس شوٹ کی مکمل تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔ 'ٹائیگر-3' دیوالی 2023 کو ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں:Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan Song شہناز گل اور پلک نے اپنی فلم کے نئے گانے 'بلی بلی' کی تشہیر کچھ اس طرح کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.