ETV Bharat / entertainment

Salman Khan's Doppelganger Arrested: جانئیے سلمان خان کے ہم شکل کو پولیس نے کیوں گرفتار کیا؟ - سلمان خان کا ہم شکل گرفتار

سلمان خان کے ہم شکل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ جانئے سلمان خان کے اس ہم شکل کو پولیس نے کس جرم میں گرفتار کیا ہے؟ Salman Khan's Doppelganger Arrested

جانئیے سلمان خان کے ہم شکل کو پولیس نے کیوں گرفتار کیا؟

author img

By

Published : May 9, 2022, 5:21 PM IST

حیدرآباد: اداکار ارجن کپور کے اوپر فلمایا گیا 'میں تو سپرمین....سلمان کا فین ' یہ نغمہ آپ نے ضرور سنا ہوگا۔ ویسے سلمان خان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ دنیا کے ہر کونے میں سلمان خان کے مداح موجود ہیں۔ لیکن سلمان خان کا ایک مداح اب مشکل میں ہے، سلمان کا یہ فین کوئی عام پرستار نہیں بلکہ ان کا ہم شکل ہی ہے۔ سلمان کے اس ہم شکل کا نام اعظم انصاری ہے۔ دراصل پولیس نے سلمان کے اس پرستار کو گرفتار کر لیا ہے۔ جی ہاں، آئیے جانتے ہیں کہ اعظم انصاری کا قصور کیا ہے۔ Salman Khan's Doppelganger Arrested

پولیس نے اعظم انصاری کو کیوں گرفتار کیا؟

سوشل میڈیا پر اعظم انصاری کافی مقبول ہیں۔ 30 سیکنڈ کے ویڈیو پلیٹ فارم پر اعظم کے بہت سے ویڈیوز ملیں گے، جس میں وہ عوامی جگہ پر سلمان خان کے نغموں پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بہت سے لوگ ان کے ڈانس اور اسٹائل کو دیکھنے کے لیے ان کے پیچھے چلنے لگتے ہیں۔ اب جب لکھنؤ پولیس نے ان کا ایک ویڈیو دیکھا تو انہوں نے اعظم کو حراست میں لے لیا۔ دراصل وہ ایک ویڈیو بنا رہے تھے جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ Salman Khan Look Alike Azam Ansari

سلمان خان کے ہم شکل نے کیا جرم کیا؟

اب آئیے یہ بھی جانتے ہیں کہ سلمان خان کے اس ہم شکل کو پولیس نے کیوں گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انصاری اتوار کو تاریخی کلاک ٹاور پر انسٹاگرام شارٹ ریل بنا رہے تھے اور انہیں دیکھنے کے لیے وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ ہجوم کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔ جس کے بعد مسافروں کی شکایت پر پولیس موقع پر پہنچی اور اعظم انصاری کو حراست میں لے لیا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق انہیں ٹھاکر گنج پولیس نے عوامی جگہ پر سگریٹ نوشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

  • Uttar Pradesh | A man from Lucknow, Azam Ansari penalised, arrested, and sent to jail last night by Thakurganj Police for smoking in a public place. The man used to copy actor Salman Khan and shoot videos of himself for social media. pic.twitter.com/RQgqEwzzzI

    — ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) May 9, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یوٹیوب پر اعظم کو 1.67 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔ وہ سلمان خان کی طرح ڈانس کرنے کے علاوہ چلتے ہیں اور لوگوں کے ان کے ویڈیوز پسند بھی آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملیے بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کے ہم شکل سے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.