ETV Bharat / entertainment

Shehnaaz Gill in Kabhi Eid Kabhi Diwali: کبھی عید کبھی دیوالی میں سلمان خان شہناز کو من چاہی فیس دینے کے لیے تیار - کبھی عید کبھی دیوالی میں شہناز

شہناز گل سلمان خان کی آنے والی فلم کبھی عید کبھی دیوالی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار نے شہناز سے فلم کے لیے اپنی فیس کا فیصلہ خود کرنے کو کہا ہے۔ Shehnaaz Gill in Kabhi Eid Kabhi Diwali

کبھی عید کبھی دیوالی میں سلمان خان شہناز کو من چاہی فیس دینے کے لیے تیار

author img

By

Published : May 2, 2022, 1:54 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): اداکار اور بگ باس کی سابق کنٹیسٹنٹ شہناز گل، سپراسٹار سلماں خان کی آئندہ فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے شاندار آغاز کے لیے تیار نظر آرہی ہیں۔ اسی درمیان فلم کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کہ سلمان خان نے فلم کے لیے شہناز کو من چاہی فیس کی پیشکش کی ہے۔ Shehnaaz Gill in Kabhi Eid Kabhi Diwali

اطلاع کے مطابق سلمان خان نے شہناز کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ من چاہی فیس کا مطالبہ کرسکتی ہیں۔ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ شہناز کے ساتھ اداکار کی قریبی دوستی اور محبت کی وجہ سے انہوں نے شہناز سے اس فلم کا حصہ بننے کے لیے رابطہ کیا اور یہاں تک کہ انہیں اپنی مرضی کے مطابق فیس لینے کی اجازت دی ہے۔ بگ باس کے دنوں میں شہناز کی معصومیت نے سلمان خان کا دل جیت لیا تھا اور جس طرح سے انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی موت کے صدمہ کو سنبھالا ہے، اس نے واقعی سب کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ Shehnaaz Decide her Remuneration for Film

سلمان خان کی اس فلم میں شہناز، آیوش شرما کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے نظر آئیں گی۔ کبھی عید کبھی دیوالی میں پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی وہیں آیوش شرما اور ظہیر اقبال سلمان خان کے بھائیوں کا کردار ادا کریں گے۔

فلم کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ راگھو جویال بھی فلم کے کاسٹ میں شامل ہوں گی۔ شہناز حال ہی میں پنجابی فلم حوصلہ رکھ میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ نظر آئیں تھی، وہ 30 دسمبر 2022 کو ریلیز ہونے والی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.