ETV Bharat / entertainment

Akshay Kumar Emotional Video: اکشے کمار کی نم آنکھوں کو دیکھ کر سلمان خان جذباتی ہوئے - سلمان خان نے اکشے کمار کی ویڈیو شیئر کی

سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اکشے کمار کی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے اور انہیں ڈھیر ساری دعائیں دی ہیں۔ اکشے کمار کی یہ جذباتی ویڈیو سنگنگ ریئلٹی شو 'سپر اسٹار سنگر 2' کی ہے جب اکشے کمار اپنی فلم 'رکشا بندھن' کی تشہیر کے لیے پہنچے تھے۔Akshay Kumar Emotional Video

اکشے کمار کی نم آنکھوں کو دیکھ کر سلمان خان جذباتی ہوئے

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 12:35 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے جمعہ کو اداکار اکشے کمار کی ایک پرانی جذباتی ویڈیو شیئر کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سلمان خان کے ذریعہ یہ پرانی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔Akshay Kumar Emotional Video

سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ' میں نے ابھی کچھ ایسا دیکھا جسے دیکھ کر میں نے سوچا کہ مجھے ای وی 1 کے ساتھ ضرور شیئر کرنا چاہیے۔ خدا آپ کو خوش رکھے اکی، یہ واقعی حیرت انگیز ہے، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ فٹ رہو، کام کرتے رہو اور خدا ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے بھائی'۔ انہوں نے یہ لکھنے کے بعد اکشے کمار کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

اکشے کمار کی نم آنکھوں کو دیکھ کر سلمان خان جذباتی ہوئے
اکشے کمار کی نم آنکھوں کو دیکھ کر سلمان خان جذباتی ہوئے

اس ویڈیو میں اکشے کو اپنی بہن الکا بھاٹیہ کا ایک آڈیو پیغام سن کر جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ الکا اپنے بھائی کو 'راجو' کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے پنجابی میں کہتی ہیں کہ 'مجھے ابھی کسی سے بات چیت کرتے ہوئے یاد آیا کہ 11 اگست کو راکھی کا تہوار ہے۔ آپ میرے اچھے اور برے ہر وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔ تم نے میرے لیے ایک باپ، ایک بھائی اور دوست جیسے تمام کردار ادا کیے۔ ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ'۔

اکشے کمار کی یہ جذباتی ویڈیو سنگنگ ریئلٹی شو 'سپر اسٹار سنگر2' کی ہے جب اکشے کمار اپنی فلم 'رکشا بندھن' کی تشہیر کے لیے پہنچے تھے۔ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی رکشا بندھن میں اکشے کمار اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کیے اور ناظرین کی جانب سے فلم کو ملا جلا ردعمل ملا۔

اکشے کمار اگلی بار ہدایتکار راج مہتا کی آنے والی فلم سیلفی میں عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گے، جو کہ 24 فروری 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس کے علاوہ وہ ٹائیگر شراف کے ساتھ ایک ایکشن تھرلر فلم بڑے میاں چھوٹے میاں میں نظر آئیں گے۔

دوسری طرف سلمان خان کی اگلی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان اور ٹائیگر 3 ہے۔ ٹائیگر 3 میں وہ کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گے، جو آئندہ سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: Jaswant Singh Gill biopic اکشے کمار مائننگ انجینئیر جسونگ سنگھ گل کے بائیوپک میں نظر آئیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.