ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Called Adil Khan: راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کا انکشاف، سلمان خان نے انہیں شادی قبول کرنے کو کہا - راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کا انکشاف

راکھی ساونت اور عادل خان کی شادی گزشتہ کئی روز سے سرخیوں میں ہیں۔ جہاں کئی لوگوں کی جانب سے ان کی شادی کو 'جعلی' قرار دیتے ہوئے ان پر سوالات اٹھائے گئے۔ راکھی اور ان کے شوہر عادل کے درمیان اب سب کچھ ٹھیک ہے اور اس کی وجہ سلمان خان ہیں۔

راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کا انکشاف
راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کا انکشاف
author img

By

Published : Jan 17, 2023, 11:05 AM IST

حیدرآباد: اداکارہ راکھی ساونت کا سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اچھا رشتہ ہے۔ راکھی کی شادی کی خبروں کے درمیان یہ بھی خبر سامنے آئی تھی کہ عادل خان نے راکھی کو اپنی بیوی ماننے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم اب عادل خان اور راکھی ساونت کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے، کیونکہ عادل کو راکھی کے بھائی 'سلمان خان' کا فون آیا تھا، جس کے بعد سے یہ جوڑا ایک بار ایک ہوگیا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں راکھی یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ ان کے بھائی سلمان خان نے ان کی صورت حال جاننے کے بعد عادل کو فون کیا تھا۔ راکھی نے عادل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 'وہ میرے بھائی ہے، یہ ان کا جی جا ہے، داماد ہے'۔ راکھی نے عادل سے یہ بھی کہا کہ وہ یہ بتائے کہ سلمان نے اسے فون پر کیا کہا۔

سلمان کے ساتھ اپنی بات چیت کا انکشاف کرتے ہوئے عادل نے کہا کہ انہوں نے مجھے صرف شادی کو قبول کرنے کو کہا۔ اگر کرنا ہے تو قبول کر ورنہ انکار کر، جو بھی ہے حقیقت کا سامنا کرو'۔ راکھی اور عادل نے یہ بھی واضح کیا کہ سلمان کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں تھا لیکن انہوں نے سچ کا سامنا کرنے پر اصرار کیا۔ واضح رہے کہ راکھی کی شادی نے حال ہی میں سرخیاں بنائی تھیں اور کئی طرح کی افواہوں کو جنم دیا تھا۔ عادل کی جانب سے اس شادی کو 'جعلی' قرار دینے کے بعد کئی لوگوں نے سوالات اٹھائے تھے۔ لیکن اب انہوں نے راکھی سے اپنی شادی کو عوامی طور پر قبول کرلیا ہے اور اپنی شادی کی تصویر بھی شیئر کردی ہے۔ عادل نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر راکھی کے ساتھ اپنی شادی کی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ان کے ساتھ اپنے رشتے کو قبول نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ' آخرکار میں یہ اعلان کرتا ہوں۔ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں نے راکھی سے شادی نہیں کی، کچھ چیزیں سنبھالنی تھیں، اس لیے خاموش رہنا پڑا، راکھی ہماری شادی شدہ زندگی خوشگوار ہو'۔ واضح رہے کہ راکھی اور عادل کی شادی 29 مئی 2022 کو ہوئی تھی تاہم دونوں نے اس خبر کی جانکاری عوامی طور پر نہیں دی تھی۔ یہ ایک نجی معاملہ تھا۔ راکھی نے عادل سے نکاح کرنے کے لیے اسلام بھی قبول کرلیا ہے۔ راکھی کافی عرصے سے عادل کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھی اور گزشتہ سال مئی میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ عادل سے ملنے سے پہلے انہوں نے بگ باس 15 میں اپنے شوہر رتیش کو متعارف کرایا لیکن بعد میں دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیے۔

مزید پڑھیں:Adil Khan confirms marriage with Rakhi: عادل خان نے راکھی ساونت کے ساتھ شادی کی تصدیق کی، خاموشی اختیار کرنے کی وجہ بھی بتائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.