ETV Bharat / entertainment

Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan : کسی کا بھائی کسی کی جان کے نئے پوسٹر میں سلمان اور پوجا کا رومانوی انداز دیکھنے کو ملا - سلمان خان کا فلم سے نیا پوسٹر

سلمان خان کی آئندہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی ریلیز کو لے کر مداح بے حد پرجوش ہیں۔ اب فلم کا ایک اور نیا پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے۔

کسی کا بھائی کسی کی جان کے نئے پوسٹر میں سلمان اور پوجا کا رومانوی انداز دیکھنے کو ملا

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 4:58 PM IST

ممبئی: کسی کا بھائی کسی کی جان کے میکرز نے ہفتہ کے روز فلم کا ایک نیا پوسٹر شیئر کیا۔ پوسٹر میں فلم کی مرکزی جوڑی سلمان خان اور پوجا ہیگڑے ایک ساتھ رومانوی انداز میں پوز دیتے نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹر میں دونوں ایک دوسرے کی آنکھوں میں ڈوبے نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم کا ٹریلر 10 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹر شیئر کرتے ہوئے پوجا ہیگڑے نے لکھا کہ جب پیار حاوی ہوجائے! کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر 10 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ ساتھ ہی سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا ٹریلر 10 اپریل کو ریلیز ہوگا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو سلمان خان نے فلم کا ایک موشن پوسٹر شیئر کیا تھا اور بتایا تھا کہ فلم پوسٹر 10 اپریل کو ریلیز ہوگا۔ انہوں نے اس کے کیپشن میں لکھا تھا ' ایکشن خطرناک ہونے والا ہے۔ دھماکے دار انٹری کے ساتھ آرہا ہے کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر 10 اپریل کو'۔

فرہاد سامجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا نام پہلے کبھی عید کبھی دیوالی تھا۔ فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم رواں ماہ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ سلمان خان کو آخری بار مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں بنی فلم 'انتم' میں دیکھا گیا تھا، جس میں سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما (ارپیتا خان کے شوہر) نے بھی کام کیا تھا۔ انہوں نے بجرنگی بھائی جان کی دوسری قسط کا بھی اعلان کیا ہے۔ اداکار کے آنے والے پروجیکٹس میں جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ کک 2 اور کترینہ کیف کے ساتھ ٹائیگر 3 شامل ہے۔اداکار نے اس سال کے شروع میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں مختصر کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں:KKBKJ trailer release date سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر اس دن ریلیز ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.