ETV Bharat / entertainment

Sajal Ali First International Project: اداکارہ سجل علی کی انٹرنیشنل فلم کی پہلی جھلک سامنے آئی

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 11:01 AM IST

پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی ہدایتکار شیکھر کپور کی آئندہ انٹرنیشنل پروجیکٹ ' واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ' میں نظر آنے والی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر فلم کی پہلی جھلک شیئر کر مداحوں کو خوش کردیا ہے۔Sajal Ali's First Look

اداکارہ سجل علی کی پہلی انٹرنیشنل فلم کی پہلی جھلک سامنے آئی

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنی پہلی بین الاقوامی پروجیکٹ ' واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ' کی جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔ اداکارہ کے ذریعہ شیئر کردہ تصویروں نے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔ وہیں سجل کی یہ دوسری ایسی فلم ہوگی جس میں وہ مشہور تجربہ کار بھارتی اداکارہ کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ اس فلم میں شبانہ اعظمی اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری مشہور بھارتی ہالی ووڈ ہدایتکار شیکھر کپور کر رہے ہیں۔Sajal Ali's First Look

بھارتی ڈائریکٹر شیکھر کپور کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکارہ ایما تھامپسن بھی نظر آنے والی ہیں۔ وہیں اس فلم کا ورلڈ پریمئیر آئندہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوگا۔

سجل علی نے فلم کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' مجھے واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ کی پہلی جھلک شیئر کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور میں یہ بتانے کے لیے بھی پرجوش ہوں کہ اس فلم کا ورلڈ پریئمیر 10 ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوگا'۔ سجل علی کے اس پوسٹ پر کئی پاکستانی اداکارؤں نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

فلم میں سجل علی میمونہ کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔ اس فلم میں اداکاری کرنے کے حوالے سے اداکارہ نے ایک میگزین کو بتایا کہ ' مجھے ان کرداروں کو ادا کرنا لتا ہے جس میں گہرائی ہوتی ہے اور جو پراجیکٹ کی کہانی سے گزر کر نکلتے ہیں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میری بین الاقوامی انگریز زبان میں پہلی فلم 'واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ ہے، جس میں میں میمونہ کا کردار ادا کر رہی ہوں'۔

دھوپ کی دیوار اور الف جیسے شو کے لیے مقبول سجل علی کی حالیہ ٹی وی شو ' صنف آہن' اور ' عشق لا' میں ان کی کردار اور اداکاری کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ سجل کی اداکاری کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اداکارہ مشہور بھارتی تجربہ اداکارہ شری دیوی کے ساتھ فلم ' مام' میں بھی کام کرچکی ہیں، یہ ان کی پہلی ہندی فلم تھی۔

اسٹوڈیو کینل کی پروڈیوس کردہ یہ فلم برطانیہ میں 27 جنوری 2023 کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.