ETV Bharat / entertainment

The Archies gang for Netflix event دی آرچیز کی پوری ٹیم نیٹفلکس توڈم فیسٹیول کے لیے برازیل روانہ

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 4:05 PM IST

زویا اختر کی فلم آرچیز کی پوری کاسٹ کو برازیل میں نیٹفلکس کے توڈم فیسٹیول 2023 کے لیے روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا، اس میں سہانا خان اور اگستیہ نندا بھی شامل ہیں جن کی ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی افواہیں ہیں۔ فلم کی پوری کاسٹ نے ممبئی ائیرپورٹ پر پاپرازیوں کے لیے تصویریں بھی کھینچائی۔

دی آرچیز کی پوری ٹیم نیٹفلکس توڈم فیسٹیول کے لیے برازیل روانہ

حیدرآباد: دی آرچیز کی ٹیم 17 جون کو نیٹفلکس توڈم 2023 ایونٹ میں شرکت کے لیے برازیل روانہ ہوگئی ہے۔ پیر کے روز اپنے رشتوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی جوڑی سہانا خان اور اگستیہ نندا کو ممبئی ائیرپورٹ پر دی آرچیز کے دیگر اسٹار کاسٹ خوشی کپور، ادیتی سیگل، ویدانگ رائنا، مہر آہوجا اور یوراج مینڈا کے ساتھ دیکھا گیا۔ ان سب نے ایک جیسے جیکٹ زیب تن کیا ہوا تھا جس پر نیٹفلکس اور دی آرچیز لکھا ہوا تھا۔ The Archies gang for Netflix event

سہانا خان، خوشی کپور، اگستیہ نندا کو ان کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ ممبئی ائیرپورٹ پر ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ساتھ ہی اس دوران فلم کی پوری کاسٹ نے مداحوں کے ساتھ تصویریں بھی کھینچائی۔

واضح رہے کہ فلمساز زویا اختر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر دی آرچیز کا ایک نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز تاریخ کی کانب اشارہ کیا۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'ریورڈیل کی سیر کرنے کے لیے ہم نے آپ سب کے لیے سیٹ بچائی ہے، آرچیز گینگ سے ملیں، جلد ہی صرف نیٹفلکس پر'۔ سہانا خان نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کیا جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'آرچیز گینگ سے ملو! جلد ہی آرہا ہے صرف نیٹفلکس پر'۔

زویا اختر کی یہ فلم مشہور کامکس آرچیز پر مبنی ہے۔ فلم کا ٹیزر 2022 میں سامنے آیا تھا جس میں تمام اداکاروں کا تعارف کرایا گیا تھا اور یہ جلد ہی نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگا۔ آرچیز گینگ نیٹ فلکس ٹوڈم ایونٹ کے لیے برازیل جارہی ہے، جس کا اعلان اس ماہ کے شروع میں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:The Archies new Poster: سہانا خان نے اپنی آئندہ فلم دی آرچیز کا نیا پوسٹر شیئر کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.