پین انڈیا فلم 'آر آر آر' نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کمائی کی ہے۔ فلم نے ریلیز کے 12 ویں دن باکس آفس پر تقریبا 1 ہزار کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔ پوری دنیا کی جانب سے مل رہے اس پیار کو دیکھتے ہوئے 'آر آر آر' کی پوری ٹیم کی خوشی ساتویں آسمان پر ہے۔ فلم کی ٹیم نے اس کامیابی کا جشن منانے کے لیے ایک پارٹی کا انعقاد کیا، جس میں فلم آر آر آر کے مرکزی اداکار جونئیر این ٹی آر، رام چرن اور ہدایتکار راجامولی سمیت کئی ہستیاں موجود رہیں۔ وہیں آر آر آر کی سکیس پارٹی میں بالی ووڈ کے سپراسٹار عامر خان نے بھی شرکت کی تھی۔ Amir Khan Attend RRR Success Paty
![فلم آر آر آر کی سکیس پارٹی میں پہنچے عامر خان سمیت یہ بالی ووڈ اداکار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/14950668_7.png)
![فلم آر آر آر کی سکیس پارٹی میں پہنچے عامر خان سمیت یہ بالی ووڈ اداکار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/14950668_5.jpg)
![فلم آر آر آر کی سکیس پارٹی میں پہنچے عامر خان سمیت یہ بالی ووڈ اداکار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/14950668_1.png)
یہ فلم 25 مارچ کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور پہلے ہی دن فلم نے پوری دنیا میں 250 کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا تھا۔ فلم کے 1000 کروڑ کے کلیکشن پر ممبئی کے سہارا ہوٹل میں 'آر آر آر' کی کامیابی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ یہاں ڈائریکٹر راجامولی، رام چرن اور جونیئر این ٹی آر نے مل کر کیک کاٹا۔
![فلم آر آر آر کی سکیس پارٹی میں پہنچے عامر خان سمیت یہ بالی ووڈ اداکار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/14950668_2.png)
![فلم آر آر آر کی سکیس پارٹی میں پہنچے عامر خان سمیت یہ بالی ووڈ اداکار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/14950668_4.jpg)
اس موقع پر فلم کے پروڈیوسر، فلم کے ہدایت کار ایس. ایس راجامولی، فلمساز کرن جوہر، عامر خان اور جانی لیور بھی نظر آئے۔ ساتھ ہی اس پارٹی میں راکھی ساونت بھی تصویریں کھینچاتے ہوئے دکھیں ۔ انہوں نے عامر خان اور جانی لیور کے ساتھ تصویریں کلک کی تھیں۔ اس خاص موقع پر فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اسٹارز اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ غیر حاضر رہے۔ Rakhi Sawant Attend RRR Success Party
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ فلم کے لیڈ اسٹار رام چرن ان دنوں آیاپا کی پوجا کر رہے ہیں۔ اسی لیے وہ اپنی بیوی کے ساتھ ننگے پاؤں RRR کی کامیابی پارٹی میں پہنچے۔ اس موقع پر جونیئر این ٹی آر کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
مزید پڑھیں: RRR Movie Breaks Record: فلم 'آر آر آر' نے پہلے دن ڈھائی سو کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی