ETV Bharat / entertainment

Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani : راکی اور رانی کی پریم کہانی کا پہلا نغمہ 'تم کیا ملے' اس دن ریلیز ہوگا - راکی اور رانی کی پریم کہانی کا پہلا نغمہ

راکی اور رانی کی پریم کہانی کا نیا نغمہ تم کیا ملے کو کل ریلیز کیا جائے گا۔ اس گانے کی ایک جھلک فلم کے ٹیزر میں دیکھنے کو ملی تھی۔ اس گانے کی موسیقی پریتم نے دی ہے اور گانے کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔

: راکی اور رانی کی پریم کہانی کا پہلا نغمہ 'تم کیا ملے' اس دن ریلیز ہوگا

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 12:41 PM IST

کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کا رومانوی نغمہ 'تم کیا ملے' بدھ کے روز ریلیز کردیا جائے گا، جسے عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ پر فلمایا گیا ہے۔ پریتم نے اس گانے کی موسیقی دی ہے، گانے کو امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھا ہے اور اریجیت سنگھ نے گایا ہے۔Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani

کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشنز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کی رومانوی کامیڈی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کا پہلا گانا تم کیا ملے بدھ 28 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔ کرن جوہر، اریجیت سنگھ، پریتم اور امیتابھ بھٹاچاریہ اس فلم کے ڈریم ٹیم' کا حصہ ہیں۔

امیتابھ، پریتم اور اریجیت اس سے قبل بھی کرن جوہر کی فلم کے لیے مقبول رومانوی گانے پر کام کرچکے ہیں جو فلمساز کی ہدایتکاری میں بنی آخری فلم 'اے دل ہے مشکل' (2016) کا ٹائٹل ٹریک تھا۔ اس فلم کے تمام گانے بے حد مقبول ہوئے تھے جس میں چنا میریا کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا تھا۔ اس فلم میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما اہم کردار میں تھے۔

واضح رہے کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی کےٹیزر میں 'تم کیا ملے' کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی تھی۔ تب سے اس گانے کے دھن لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہا ہے اور شائقین گانے کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کا ٹیزر 20 جون کو ریلیز کیا گیا تھا۔ یہ فلم ای دل ہے مشکل کے سات سال بعد کرن کی بطور ہدایتکار بڑے پردے پر واپسی ہے۔ اس میں تجربہ کار اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ اسکرین پلے کو سومیت رائے اور ششانک کھیتان نے مل کر لکھا ہے، ڈائیلاگ ایشیتا موئترا کے ہیں۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی کو دھرما پروڈکشنز اور وائیکام 18 اسٹوڈیوز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ اس کا ٹریلر اگلے ماہ ریلیز ہونے کا امکان ہے اور فلم 28 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani: کیا یہ نئی تصاویر راکی اور رانی کی پریم کہانی کے پلاٹ کی جانب ایک اشارہ ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.