ETV Bharat / entertainment

Sushant Singh Rajput Case: ریا چکرورتی نے سُشانت سنگھ راجپوت کو گانجہ دیا تھا، این سی بی کا دعویٰ - سشانت معاملے میں این سی بی کی تحقیق

این سی بی نے اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کیس سے متعلق منشیات سے جُڑے کیس میں مسودہ تیار کیا ہے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ ریا چکرورتی نے اپنے بھائی سے کئی بار گانجہ لے کر سُشانت سنگھ راجپوت کو دیا تھا۔ Rhea Chakraborty often buys cannabis for actor Sushant Singh

Riya Chakraborty
Riya Chakraborty
author img

By

Published : Jul 13, 2022, 9:53 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سامنے آنے والے منشیات کیس کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔ ریا چکرورتی کا پانے بھائی سے کئی بار گانجہ خریدنے اور سُشانت سنگھ کو دینے کا الزام لگایا گیا ہے، یہ باتیں این سی بی نے این ڈی پی ایس عدالت میں دائر کی گئی ایک ڈرافٹ چارج شیٹ میں کہا۔ کیس کی اگلی سماعت 27 جولائی کو مقرر ہے۔ Drug case related to Sushant death

واضح رہے کہ سُشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو اپنے گھر میں خودکشی کرلی تھی۔ سُشانت کی موت کے بعد منشیات کا پہلو سامنے آیا اور این سی بی نے فلمز اور ٹی وی چینلز سے وابستہ لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ سُشانت کی گرل فرینڈ ریا اور اس کے بھائی شووِک کو دیگر منشیات فروشوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے کئی فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔ این سی بی نے گزشتہ ماہ ایک خصوصی این ڈی پی ایس عدالت میں اس معاملے میں 35 ملزمان کے خلاف الزامات کا مسودہ داخل کیا تھا، جسے منگل 12 تاریخ کو دستیاب کرایا گیا۔

ڈرافٹ میں درج الزامات کے مطابق تمام ملزمین نے مارچ سے دسمبر 2020 کے درمیان بالی ووڈ میں منشیات کی خرید، فروخت اور تقسیم کی سازش رچی۔ ملزمان منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر بھانگ، چرس، کوکین اور دیگر منشیات فروخت کرنے کے لیے مالی معاونت بھی کرتے تھے۔ اس لیے تمام ملزمان پر این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 27 اور 27 اے، 28 اور 29 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sushant Singh Rajput Drug Case: این سی بی نے ریا چکرورتی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

وہیں ریا چکرورتی نے کیس کے ملزمان اور منشیات فروشوں سیموئیل مرانڈا، شووِک، دیپیش ساونت سمیت دیگر پیڈلرز کے ذریعے کئی بار سُشانت کو گانجہ دے چکی تھیں۔ این سی بی نے ڈرافٹ میں کہا کہ 'ریا کا بھائی شووِک منشیات اسمگلرز کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں تھا، ان سے چرس لے کر سُشانت کے حوالے کرتا تھا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.