ETV Bharat / entertainment

Raveena Tandon Reacts to Tiger Video Controversy: ٹائیگر ریزرو ویڈیو پر تحقیقی کارروائی شروع ہونے پر روینہ ٹنڈن کا ردعمل

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 1:25 PM IST

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے نئی پریشانی کو دعوت دے دی ہے۔ روینہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں جنگل سفاری کے دوران ایک شیر کے قریب دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد محکمہ جنگلات نے اداکارہ کے اس ویڈیو کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ Raveena Tandon reacts to tiger video controversy

ائیگر ریزرو ویڈیو پر تحقیقی کارروائی شروع ہونے پر روینہ ٹنڈن کا ردعمل

ممبئی: ستپورہ ٹائیگر ریزرو کے حکام کی جانب سے اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ذریعہ شیئر کردہ ایک ویڈیو پر انکوائری شروع کرنے کے بعد روینہ ٹنڈن نے بدھ کے روز کہا کہ ' وہ محکمہ جنگلات کی طرف سے لائسنس یافتہ جیپ میں سفر کر رہی تھیں اور یہ گاڑی سیاحوں کے لیے مختص کیے گئے سڑک سے ہٹ کر کہیں نہیں گئی تھی۔ دراصل روینہ ٹنڈن نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں میبنہ طور پر اداکارہ کو شیرنی کی قریب ایک گاڑی سے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد محکمہ جنگلات نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔Raveena Tandon reacts to tiger video controversy

ٹنڈن، جنہوں نے 22 نومبر کو ٹائیگر ریزرو کا دورہ کیا، نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جنگل سفاری پر محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ تربیت یافتہ گائیڈز اور ڈرائیور کے ساتھ تھیں۔ اداکارہ نے ایک مقامی نیوز چینل کی 25 نومبر کی ایک ویڈیو رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' کبھی کوئی اس بات کا اندازہ نہیں لگاسکتا کہ شیر کب اور کیسے ردعمل کریں گے۔ یہ محکمہ جنگلات کی لائسنس یافتہ گاڑی ہے، جس میں ان کے گائیڈز اور ڈرائیور ہیں جنہیں حدود اور قانونی جانکاری کی تربیت دی جاتی ہے'۔

ٹنڈن نے بتایا کہ ' وہ اور ان کے ساتھی خاموشی بیٹھے شیرنی کو آگے بڑھتے دیکھ رہے تھے۔ 48 سالہ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ' ہم ٹورزم پاتھ پر تھے، جہاں سے زیادہ تر شیر گزرا کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں نظر آرہی کیٹی نامی یہ شیرنی بھی گاڑیوں کے قریب آنے اور گھسنے کی عادی ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ' شیر وہاں کے بادشاہ ہوتے ہیں جہاں وہ گھومتے ہیں۔ وہ خاموشی سے سب دیکھتے ہیں اور کوئی بھی اچانک ہلچل انہیں بھی چونکا سکتی ہے'۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والی روینہ ٹنڈن کی اس ویڈیو میں سفاری گاڑی کو شیرنی کے قریب پہنچتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کلپ میں کیمرے سے تصویر کھینچنے کی آواز سنائی دے رہی ہے اور مدھیہ پردیش کے نرمدا پُرم ضلع میں واقع ٹائیگر ریزرو میں ایک شیرنی ان پر گرجتی ہوئی بھی نظر آرہی ہے۔ فاریسٹ کے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او) دھیرج سنگھ چوہان نے منگل کو کہا کہ سینئر عہدیداروں کی ہدایت کے بعد انہوں نے مبینہ واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈن کے ریزرو کے دورے کے دوران ان کی گاڑی مبینہ طور پر شیرنی کے قریب پہنچی تھی۔

اہلکار نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور اور وہاں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو نوٹس دیا جائے گا اور ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ اعلیٰ حکام کو مزید کارروائی کے لیے پیش کی جائے گی۔ ٹنڈن نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ستپورہ ٹائیگر ریزرو کے دورے کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ انہوں نے شیروں کی وہ تصاویر بھی پوسٹ کی تھیں جو انہوں نے ریزرو کے دورے کے دوران کلک کی تھیں۔

مزید پڑھیں: روینہ ٹنڈن کے گاڑی کے سامنے آیا شیر، اداکارہ نے شیئر کی ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.