ETV Bharat / entertainment

Rashmika and Tiger's Film to be Titled: ٹائیگر شراف اور رشمیکا مندانا کی فلم کا نام سامنے آیا، پڑھیں خبر

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 12:13 PM IST

رشمیکا مندانا اور ٹائیگر شراف کی فلم کا نام سامنے آگیا۔ فلم میں رشمیکا کا خوبصورت انداز اور ٹائیگر زبردست اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ Rashmika and Tiger's Film to be Titled

ٹائیگر شراف اور رشمیکا مندانا کی فلم کا ٹائٹل سامنے آیا

حیدرآباد: ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا کی جھولی فلموں سے بھری پڑی ہے۔ رشمیکا مندانا نے ساؤتھ کی کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے اور اب وہ جلد ہی ہندی سنیما میں بھی اپنی اداکاری کا دیا روشن کرنے کو تیار ہے۔ رشمیکا کے پاس ابھی تین ہندی فلمیں ہیں، وہیں حال میں یہ خبر آرہی تھی کہ اداکارہ جلد ہی ٹائیگر شراف کے ساتھ ایک فلم کرنے والی ہیں، اب اس فلم کا نام سامنے آگیا ہے۔Rashmika and Tiger's Film to be Titled

میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا اور بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار ٹائیگر شراف ایک فلم میں ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ اطلاع کے مطابق اس فلم کو ششانک کھیتان ڈائریکٹ کریں گے اور کرن جوہر اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔ اس فلم کا نام 'اسکرو ڈھیلا' بتایا جا رہا ہے۔

یہ فلم ایکشن، رومانس اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ہوگی، جس میں ٹائیگر زبردست ایکشن اور اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ ٹائیگر اور رشمیکا کے پرستاروں کے لیے یہ ایک بڑی خبر ثابت ہونے والی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ اس سال ستمبر میں شروع ہونے جا رہی ہے۔ یہ فلم سال 2023 میں ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ رشمیکا کے پاس پہلے ہی بالی ووڈ کی تین فلمیں 'مشن مجنو'، 'اینیمل' اور 'گڈ بائے' ہے۔ رشمیکا ان فلموں سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ 'مشن مجنو' میں، اینیمل میں رنبیر کپور کے ساتھ اور امیتابھ بچن کے ساتھ 'گڈبائے میں' میں نظر آئیں گی۔

رشمیکا کی فلم 'پشپا-دی رائز'، جو گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ریلیز ہوئی تھی، نے بلاک بسٹر پر دھوم مچائی۔ رشمیکا جس بھی فلم میں جاتی ہے، وہ فلم سپرہٹ ہوجاتی ہے۔ رشمیکا نے اپنے کریئر میں لگاتار سات ہٹ فلمیں دیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ریشمیکا کی قاتل مسکراہٹ کا بالی ووڈ میں کتنا اثر ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.