ETV Bharat / entertainment

Ranveer Singh Shares Childhood Pics: رنویر سنگھ کا شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کو شکریہ، کہا ' میں ہمیشہ سے آپ جیسا بننا چاہتا تھا' - رنویر سنگھ کی بچپن کی تصویر

رنویر سنگھ نے اپنی آئندہ فلم ڈان 3 کے ٹیزر کی ریلیز کے بعد امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے لیے ایک شکریہ کا نوٹ لکھا اور ساتھ میں اپنے بچپن کی تصاویر بھی شیئر کی۔

رنویر سنگھ کا شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کو شکریہ، کہا ' میں ہمیشہ سے آپ جیسا بننا چاہتا تھا'

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 1:58 PM IST

ڈان 3 سے اپنی پہلی جھلک شیئر کرنے کے ایک دن بعد رنویر سنگھ نے ایک نوٹ لکھا اور بتایا کہ امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو اسکرین پر دیکھنے کے بعد وہ ہمیشہ اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اپنی اداکاری سے ان دونوں کا سرفخر سے بلند کردیں گے ۔Ranveer Singh Shares Childhood pics

امیتابھ بچن نے 1978 کی فلم ڈان میں اہم کردار ادا کیا، جس کا ریمیک ورژن 2006 میں ریلیز ہوا، جس میں شاہ رخ خان نے نئے ڈان کا کردار ادا کیا۔ وہ سال 2011 میں اس فلم کے سیکوئل میں ڈان کے کردار میں دوبارہ نظر آئے۔ اب ڈان 3 میں رنویر ڈان کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم 2025 میں ریلیز ہوگی۔

سرخ اور سفید ٹی شرٹ اور شارٹس میں اپنے بچپن کی کچھ خوش کن تصاویر شیئر کرتے ہوئے رنویر نے لکھا کہ 'خدایا، میں بہت بہت طویل عرصے سے ایسا کرنے کا خواب دیکھ رہا تھا'۔ اس سے پہلے آئی ڈان کی فلموں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' بچپن میں مجھے فلموں سے پیار ہو گیا تھا، اور باقی لوگوں کی طرح میں بھی امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو دیکھا اور ان کی پوجا کیا کرتا تھا۔ ہندی سنیما کے دو عظیم اداکار، میں نے ان جیسا بننے کا خواب دیکھا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں ایک اداکار اور ’ہندی فلموں کا ہیرو‘ بننا چاہتا تھا۔ میری زندگی پر انہوں نے جو تاثر چھوڑا ہے اسے کیسے بیاں کروں۔ انہوں نے ایک شخص اور ایک اداکار کے طور پر میری تربیت کی ہے۔ان کی میراث کو آگے بڑھانا میرے بچپن کا خواب ہے'۔

وہ مزید لکھتے ہیں کہ ' میں جانتا ہوں کہ 'ڈان' خاندان کا حصہ بننا کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔ مجھے امید ہے کہ شائقین مجھے ایک موقع دیں گے اور مجھ پر پیار برسائیں گے، جس طرح انہوں نے گزشتہ کئی برسوں میں میرے کرداروں پر برسائے ہیں'۔

میکرز اور دونوں فلمی ستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رنویر نے لکھا کہ 'فرحان اور رتیش کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے یہ اعزاز بخشا اور مجھ پر یقین کیا۔ مجھے امید ہے کہ میں آپ کے ایمان اور یقین کو پورا اتر سکوں گا۔ بگ بی اور ایس آر کے، مجھے امید ہے کہ میں آپ کو فخر محسوس کروا سکوں۔ اور میرے پیارے شائقین ہمیشہ کی طرح میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں 'ڈان' کے طور پر آپ کو تفریح فراہم کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ شکریہ اتنی محبت کے لیے۔"

واضح رہے کہ گزشتہ روز فرحان اختر نے اپنی آئندہ فلم ڈان 3 سے رنویر سنگھ کی پہلی جھلک جاری کی۔ اس سے قبل انہوں نے فلم کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس فلم کا حصہ شاہ رخ خان نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:Don 3 new teaser: ڈان تھری میں رنویر سنگھ، شاہ رخ خان کی جگہ لیں گے، فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.