ETV Bharat / entertainment

Ranveer Singh Nude Photo Shoot برہنہ فوٹو شوٹ معاملے پر رنویر سنگھ کو ممبئی پولیس کی نوٹس

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 12:20 PM IST

ممبئی پولیس نے برہنہ فوٹو شوٹ معاملے پر  رنویر سنگھ کو نوٹس جاری کر انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔Ranveer Singh Nude Photo Shoot

رہنہ فوٹو شوٹ معاملے پر رنویر سنگھ کو ممبئی پولیس کا نوٹس

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ جنہیں ہمیشہ اپنے منفرد فیشن کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اب ان کو بڑی مشکلات درپیش ہے۔ دراصل حال ہی میں اداکارہ نے ایک برہنہ فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کی خواتین نے شدید مخالفت کی تھی۔ رنویر سنگھ کی اس فوٹوشوٹ نے نہ صرف سوشل میڈیا پر کہرام برپا کردیا تھا بلکہ ہر ٹی وی چینل میں رنویر کی ہی خبر دیکھنے کو مل رہی تھی۔ جہاں رنویر پر معاملے درج کیے جارہے تھے وہیں پورا بالی ووڈ نے کھل کر اداکار کی حمایت کی تھی۔ لیکن اب ممبئی پولیس نے اس فوٹو شوٹ پر رنویر سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 اگست کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔Ranveer Singh Nude Photo Shoot

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس اداکار کے رہائش گاہ انہیں نوٹس دینے پہنچی تھی۔ لیکن رنویر سنگھ اس وقت اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔ ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 'ممبئی پولیس اداکار رنویر سنگھ کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنی برہنہ تصاویر پوسٹ کرنے کے مقدمے میں ان کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اداکار کو 22 اگست کو "تفتیش میں شامل ہونے" کے لیے پولیس اسٹیشن بلایا جائے گا۔ عہدیدار نے بتایا کہ شہر کے چیمبور پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے جمعہ کو سنگھ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا تاکہ انہیں نوٹس دیا جائے، لیکن انہیں بتایا گیا کہ اداکار ممبئی میں نہیں ہیں۔ جس کے بعد سنگھ نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ 16 اگست کو واپس آ رہے ہیں۔

اہلکار نے مزید کہا کہ اداکار کو اسی دن نوٹس دیا جائے گا اور 22 اگست کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے بلایا جائے گا۔ رنویر سنگھ کے خلاف گزشتہ ماہ ایک غیر منافع بخش تنظیم کے عہدیدار کی طرف سے چیمبور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس ایف آئی ایف آر میں دعوی کیا گی اہے کہ اداکار نے عام طور پر خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور اپنی تصویروں کے ذریعے ان کی عزت کی توہین کی ہے۔ واضح رہے کہ پیپر میگزین کے لیے رنویر کے فوٹو شوٹ کی تصاویر 21 جولائی کو آن لائن پوسٹ کی گئی تھیں۔ تصاویر میں رنویر بغیر کپڑے پہنے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد اداکار کو ہر طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ کو حال ہی میں نیٹفلکس کے انٹرایکٹو اسپیشل ' رنویر ورسس وائلڈ ود بئیر گرلس' میں دیکھا گیا، اس شو کو پوری دنیا کی شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ جہاں تک فلموں کا تعلق ہے، وہ روہت شیٹی کی اگلی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سرکس میں جیکولین فرنینڈس اور پوجا ہیگڑے کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم 2022 کے کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ رنویر کے پاس عالیہ بھٹ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن کے ساتھ 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' بھی ہے۔ یہ فلم 11 فروری 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Sherlyn Chopra on Ranveer Singh's Photoshoot: رنویر سنگھ کی فوٹ شوٹ پر شرلن چوپڑا کا دیپیکا پڈوکون کو طنز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.