ETV Bharat / entertainment

Don 3 new teaser: ڈان تھری میں رنویر سنگھ، شاہ رخ خان کی جگہ لیں گے، فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 12:04 PM IST

فلم ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے ڈان کا کردار ادا کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ فرحان اختر اس فلم کی ہدایتکاری کریں گے۔

ڈان 3 میں رنویر سنگھ، شاہ رخ خان کی جگہ لیں گے، فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز

اداکار، فلمساز و پروڈیوسر فرحان اختر نے بالآخر اس بات کا انکشاف کردیا ہے کہ ان کی فلم میں ڈان کا کردار کون ادا کرنے والا ہے۔ رنویر سنگھ نئے ڈان کے طور پر شاہ رخ خان کی جگہ لیں گے، جسے ایک بار پھر 11 ملکوں کی پولیس ڈھونڈ رہی ہے۔ فرحان نے ڈان 3 کا ایک نیا ٹیزر شیئر کیا ہے اور ٹیزر میں رنویر سنگھ کو نئے ڈان کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔Don 3 new teaser

ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے فرحان نے لکھا کہ' ایک نئے نیا دور کا آغاز'۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ہدایتکار جوڑی پشکر اور گایتری کو بھی ٹیگ کیا ہے، لیکن اس فلم کی ہدایتکاری خود فرحان اختر کریں گے'۔

ٹیزر شیئر کرنے کے فورا بعد مداحوں نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور کئی مداحوں نے رنویر سنگھ کو نئے ڈان کے طور پر دیکھ کر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شاہ رخ خان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ حالانکہ جب شاہ رخ خان نے بھی ڈان میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا تب انہیں بھی اسی قسم کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہیں کچھ مداحوں نے رنویر سنگھ کی صلاحیت پر اعتماد بھی ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فرحان نے ڈان کے ایک نئے دور کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک نوٹ شیئر کیا۔ اس نوٹ میں فرحان نے لکھا تھا کہ 'شاہ رخ خان ڈان 3 کا حصہ نہیں ہوں گے'۔ وہ لکھتے ہیں اپنے نوٹ میں کہ '1978 میں سلیم اور جاوید کی طرف سے تخلیق کیا گیا اور مسٹر امیتابھ بچن کے ذریعہ ادا کیے گئے ایک کردار نے ملک بھر کے شائقین کو اپنی گرفت میں لے لیا تھا۔ وہ شاندار کردار ڈان تھا۔ 2006 میں ڈان کو شاہ رخ خان نے اپنے دلکش انداز میں دوبارہ پیش کیا۔ ڈان کی حاضر جوابی سے لے کر اس کے پرسکون مزاج لیکن خطرناک غصے تک، شاہ رخ خان نے اس کی شخصیت کو اپنایا ۔ ایک مصنف اور ہدایت کار کے طور پر، میں نے شاہ رخ کے ساتھ ایک نہیں بلکہ دو 'ڈان' فلمیں بنانے کے دوران بہت اچھا وقت گزارا اور یہ دونوں تجربات میرے دل کے بہت قریب ہیں۔

فرحان نے اپنے بیان میں مزید لکھا کہ 'اب وقت آگیا ہے کہ ڈان کی وراثت کو آگے بڑھایا جائے اور اس نئی کہانی میں ہمارے ساتھ ایک ایسا اداکار شامل ہوگا جس کی قابلیت اور ورسٹیلیٹی کا میں طویل عرصے سے دیوانہ ہوں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اسے وہی محبت دیں گے جو آپ نے مسٹر بچن اور شاہ رخ خان کو دیا تھا۔ ڈان کا ایک نیا دور 2025 میں شروع ہوگا'۔

ڈان میں شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑا اور بومن ایرانی نے نمایاں کردار ادا کیے تھے۔ یہ فلم 2006 میں ریلیز ہوئی اور نیوچیٹیل انٹرنیشنل فینٹاسٹک فلم فیسٹیول میں بہترین ایشین فلم کا اعزاز حاصل کیا۔ بعد میں اس کا سیکوئل 2011 میں ریلیز ہوا اور اسے ہٹ قرار دیا گیا۔فرحان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 1978 کی ڈان کا ریمیک تھی جس میں امیتابھ بچن مرکزی کردار میں تھے۔

مزید پڑھیں:SRK wont be a part of Don 3: شاہ رخ خان، ڈان 3 کا حصہ نہیں ہوں گے، فرحان اختر نے تصدیق کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.