ETV Bharat / entertainment

Ranveer Singh Nude Photoshoot: رنویر سنگھ کا برہنہ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر اترنگی ردعمل - رنویر سنگھ کی تصویر

اداکار رنویر سنگھ اپنے اترنگی لباس کی وجہ سے اکثر سُرخیوں میں رہتے ہیں۔ رنویر اکثر اپنے فیشن اور کپڑوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مذاق کا موضوع بنے رہتے ہیں۔ اداکار ایک بار پھر سے کپڑوں کو لے انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں لیکن اس بار ان کے کپڑے نا تو ڈھیلے ڈھالے ہیں اور نہ ہی اترنگی، بلکہ انہوں بغیر کپڑوں کے فوٹو شوٹ کروایا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا الگ الگ ردعمل سامنے آرہا ہے۔Ranveer Singh Nude Photoshoot

رنویر سنگھ نے برہنہ شوٹ کروایا
رنویر سنگھ نے برہنہ شوٹ کروایا
author img

By

Published : Jul 22, 2022, 12:45 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): رنویر سنگھ باکس آفس پر بھلے ہی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہوں، لیکن وہ سرخیوں میں رہنے کا کوئی موقع نہیں گنواتے۔ چاہے بات بیئر گرِلز کے ساتھ جنگل میں سیر کرنے کی ہو یا شاہ رخ خان کی منت کے سامنے 119 کروڑ روپے کا بنگلہ خریدنے کی، رنویر کبھی بھی سرخیوں سے اوجھل نہیں ہوتے۔

رنویر تب بھی خبروں میں آئے تھے جب وہ اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کا ساتھ دینے کانز پہنچے تھے یا جب وہ امریکہ میں کونکنی کانفرنس میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔ اگر کبھی وہ اکیلے یہ کام کرنے سے ہچکچاتے ہیں تب دیپیکا ہمشہ ان کا ہاتھ تھامے ان کی مدد کرنے کے لیے موجود رہتی ہیں لیکن اب رنویر نے اکیلے کچھ ایسا کردیا ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے ہیں۔

مشہور بھارتی ماڈل ملند سومن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رنویر سنگھ نے 'پیپر میگزین' کے آشیش شاہ کے لیے ایک برہنہ فوٹ شوٹ کیا ہے۔ اس فوٹو شوٹ میں رنویر سنگھ کے بدن پر کوئی بھی کپڑا نہیں ہے۔ ان فٹ باڈی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں کھلی رہ گئی ہیں۔ جب سے یہ تصویریں منظر عام پر آئی ہیں، مداح ان کی تصویروں سے اپنی نگاہ نہیں ہٹا رہے ہیں۔ وہیں کچھ مداح اس فوٹو شوٹ پر اپنا مزاحیہ ردعمل بھی ظاہر کر رہے ہیں، جبکہ کچھ تعریف بھی کر رہے ہیں۔

ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ 'انٹرنیٹ میں تباہی مچ گئی ہے'۔ جبکہ ایک دیگر صارف نے لکھا کہ 'لڑکوں سے بھری اس دنیا میں رنویر سنگھ بننے کا انتخاب کریں'

وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین رنویر کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کی بھی تعریف کر رہے ہیں کہ انہوں نے میگزین کے لیے رنویر کو اس چیز کی اجازت دی۔ ایک مداح نے پوچھا کہ کیا دیپیکا کو ان تصویروں کے لیے کوئی اعتراض نہیں ہے اور لکھا کہ ' وہ ۔۔۔ ان کی بیوی نے انہیں اس کی اجازت دی'۔۔ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' مسٹر دیپیکا پڈوکون بہت زبردست ہیں'۔

واضح رہے کہ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی آئندہ فلم سرکس میں رنویرسنگھ، جیکلین فرنانڈیز اور پوجا ہیگڈے کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم کرسمس 2022 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ رنویر کے پاس کرن جوہر کی راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے جس میں عالیہ بھٹ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن ہیں۔ یہ فلم 11 فروری 2023 کو بڑے پردے پر آنے والی تھی لیکن اب خیال کیا جا رہا ہے کہ عالیہ کے حمل کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.